Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے اَقدامات کا لیاجائزہ

by Indian Times
31/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے اَقدامات کا لیاجائزہ
بارہمولہ          انفو     ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ضلع میں حالیہ برف باری کے پیش نظر آج سب ڈویژنل اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں برف صاف کرنے کے اَقدامات اور ضروری خدمات کی بحالی کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف متعلقہ اَمور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے اِضافی اَفرادی قوت اور مشینری کو متحرک کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام اہم اور لنک روڈوں کو صاف کیا جائے اور لوگوں کو اِس سلسلے میں کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید محکمہ دیہی ترقی سے کہا کہ وہ سوچھ گراہیوں کے تمام رَضاکاروں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ گاﺅں کی سطح پر لنک سڑکوں پر برف کو صاف کیا جاسکے۔اُنہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران کو سنو کلیئر نس ایکشن پلان جمع کرنے کی ہدایت دی اور تمام سب ڈویژنل سربراہان کو مو¿ثر اور بغیر پریشانی خدمات کے لئے تمام علاقوں کا دورہ کرنے کی تلقین کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف ضروری خدمات بشمول پانی ، صحت اور اَدویات اور دیگر خدمات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں اُنہوں نے اسے کم سے کم وقت میں بحال کرنے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ضلع میں بجلی کی فراہمی کے منظرنامے کا جائزہ لیتے ہوئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں 48 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 24 گھنٹے کے اَندر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام مطلوبہ اَقدامات کئے جائیں۔دریں اثنا ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو گلمرگ اور اس کے آس پاس پھسل جانے والی گاڑیوں کو نکالنے کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار کرنے کی بھی ہدایت دی اور اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے سیاحوں کے لئے ضروری ایڈوائزری جاری کریں۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ضلع بارہمولہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی سہولیت کے لئے ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد ، پی ایم جی ایس وائی کے سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئران، پی ڈبلیو ڈی ، جل شکتی ، پی ڈی ڈی ، تمام ایس ڈی ایمز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولونے زرعی اور متعلقہ منصوبوں کیلئے ایگریکلچر اپیکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت لیاجائزہ

Next Post

ڈی سی اننت ناگ نے کے پی ڈی سی ایل کے کامو ں کی صورتحال لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈی سی اننت ناگ نے کے پی ڈی سی ایل کے کامو ں کی صورتحال لیاجائزہ

ڈی سی اننت ناگ نے کے پی ڈی سی ایل کے کامو ں کی صورتحال لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS