ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے کی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت
یوم جمہوریہ انتظامات کا لیا جائزہ ، پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی کیا تبادلہ خیال
بڈگام/ 2 جنوری/ریاض بڈھانہ
ضلع کے مجموعی سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کی غرض سے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے آج ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور یوم جمہوریہ 2023 کے انتظامات، اور اہداف کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران زیر التواءیو اے پی اے کیسوں کے نمٹانے، اور پولیسنگ کے دیگر پہلوو¿ں بشمول تصدیق، این ڈی پی ایس کے تصرف، تفتیشی کارروائی، اور جوابدہ پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد ، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل بڈگام اویس رشید ، ایس ڈی پی او خان صاحب غلام محی الدین ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر ڈی وائی ایس پی پی سی بڈگام اعجاز ملک ڈی وائی ایس پی پی سی چاڈورہ محمد انظر پروبیشنری ڈی وائی ایس پیزفیصل عارف ،مبشر نیاز، محترمہ انجانا ضلع بڈگام کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس چوکیوں نے شرکت کی۔بات چیت کے دوران، شریک افسران نے ایس ایس پی کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کے حالات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنائے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ ایس ایس پی بڈگام نے میٹیگ میں شریک افسران کو چوکس رہنے، ناکوں ، چوکیوں کو مضبوط بنانے اور قابل عمل انٹیلی جنس پیدا کرنے کی ہدایت دی تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ آئندہ یوم جمہوریہ-2023 کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ افسران ضلع میں پرامن ماحول اور 26 جنوری 2023 کی پرامن تقریب کو یقینی بنانے کے لیے زمینی سطح پر کام کرنے والی دیگر فورسز کے ساتھ مربوط کوششیں کریں ،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ ایونٹ کے سلسلے میں درکار انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے افسران سے زیر التوا UAPA کیسز، NDPS کیسوں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نمٹانے کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔ OGWs کی سرگرمیوں اور ان کے کنٹرول کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیسنگ کے مختلف محاذوں میں کارکردگی، شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔






