Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جسٹس تاشی ربستن نے جموںوکشمیر میں ’لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم ‘کا کیاآغاز

by Indian Times
03/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جسٹس تاشی ربستن نے جموںوکشمیر میں ’لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم ‘کا کیاآغاز
جموں   انفو    جموںوکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ، جسٹس تاشی ربستن نے آج جموںوکشمیر یوٹی کے 10 اَضلاع میں’لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم ‘کا آغاز کیا۔اِس نظام کو آنے والے مہینوں میں باقی 10 اَضلاع میں مزید مستحکم اور بہتر طریقے سے بڑھایاجائے گا تاکہ اہل غریب اَفراد کو مجرمانہ معاملات میں معیاری قانونی خدمات کو یقینی بنایا جاسکے۔جسٹس تاشی ربستن نے اِفتتاحی خطاب کرتے ہوئے منتخب لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلوں کو مبارک باد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ اِس نظام کو کامیاب بنانے کے لئے اَنتھک محنت کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو مو¿ثر قانونی خدمات فراہم کرنے کے لئے عدالت پر مبنی قانونی خدمات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اِس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے وُکلا¿ کی استعداد کار میں اِضافہ ، مانیٹرنگ او رمینٹورنگ کمیٹیوں کے ڈھانچے اور کام کو بڑھانے کے علاوہ فرنٹ آفسز کی اَپ گریڈیشن جیسے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اِنڈیا میں قانونی اِمداد کی فراہمی کے تفویض کردہ کونسل سسٹم کی پیروی کی جا رہی ہے جس میں قانونی خدمات اِداروں سے تنخواہ دار پینل وکلا¿کو مقدمات تفویض کئے جاتے ہیں۔ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم خصوصی طور پر فوجداری معاملات میں قانونی امداد کے کام سے نمٹا جائے گا۔ اِس کے لئے مصروف وکلا¿ کوئی پرائیویٹ کیس نہیں لیں گے۔ اِس سے کرمنل جسٹس سسٹم میں ضرورت مندوں کو مو¿ثر طریقے سے قانونی اِمداد فراہم کرنے کے لئے ادارہ جاتی صلاحیت پیدا ہوگی۔لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم(ایل اے ڈی سی ایس ) کو سیشن عدالتوں میں فوجداری معاملات میں قانونی مدد فراہم کرنے کے لئے پائلٹ بنیادوں پر عملانے کا تصور کیا گیا ہے۔ملک میں پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے نتیجے میں ایل اے ڈی سی ایس کو ایگزیکٹو مجسٹریٹوںسمیت دیگر اَضلاع اور مجسٹریٹ کورٹوں تک توسیع دی گئی۔اِس سے قبل ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے ایل ایس اے ایم کے شرما نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں سکیم کا ایک جائزہ پیش کیا اور اُنہوں نے کہا کہ کس طرح’ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم ‘دیگر قانونی اِمداد کی فراہمی کے نظام سے بہتر ہے۔اِس پروگرام میں رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا ، پرنسپل سیکرٹری اعجاز احمد خان، رجسٹرار جوڈیشل سوبھارام گاندھی ، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل پروین پنڈوہ ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوکہ ڈی ایل ایس اے کے سابق آفیشو چیئرپرسن اور ڈی ایل ایس اے کے سیکرٹریز اور جموںوکشمیر یوٹی سے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلز موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جے کے ڈبلیو ڈی ایم اے کے وفد نے ڈاکٹر سامون سے ملاقات کی

Next Post

ڈی سی گاندربل نے روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی گاندربل نے روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

ڈی سی گاندربل نے روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS