Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پولیس چیف کی سربراہی میں جموں میں اعلیٰ سطحی میٹنگ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

by Indian Times
11/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پولیس چیف کی سربراہی میں جموں میں اعلیٰ سطحی میٹنگ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت
جموں/ 10جنوری/یو این آئی/جموں وکشمیر پولیس چیف دلبا غ سنگھ کی سربراہی میں جموں میں منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی نے اس موقع پر پولیس آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کریں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سیون، سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری کے علاوہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے آغاز میں پولیس سربراہ نے آفیسران پر بہتر پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022میں غیر معمولی اقدامات کی وجہ سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کچھ شعبوں کے لئے ہمیں موجودہ سال میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے مزید عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی پی نے این ڈی پی ایس کیسز کو نپٹانے کی خاطر بہتر نتائج حاصل کرنے پر آفیسران کی سراہنا کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تفتیش اور استغاثہ کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ جرائم کے تمام مقدمات بالخصوص یو اے پی اے اور خصوصی جرائم کے مقدمات میں سزاوں کو بڑھایا جاسکے۔ڈی جی پی نے این ڈی پی ایس /یو اے پی اے اور گھناونے جرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے زونل اور رینج کی سطح پر باقاعدہ نگرانی کی خاطریومیہ میٹنگوں پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی معاملات سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران قومی شاہراوں اور بین ضلعی سڑکوں پر مزید چیکنگ اور ناکہ پوائنٹس کو بڑھانے پر زوردیا تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

راج بھون سے تبدیل ہونےوالے افسروں کے اعزاز میں الوداعیہ دیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے چکروئی آر ایس پورہ میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے چکروئی آر ایس پورہ میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری کا کیااِفتتاح

لیفٹیننٹ گورنر نے چکروئی آر ایس پورہ میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS