Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنربانڈی پورہ نے بجلی کے منظرنامے کا جائز ہ لیا

by Indian Times
14/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنربانڈی پورہ نے بجلی کے منظرنامے کا جائز ہ لیا
بانڈی پورہ/انفو/   ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع میں بجلی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ضلع میں بجلی کے مجموعی منظرنامے اور پاور سیکٹر میں اَپ گریڈیشن کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ بجلی کے منظر نامے کو بڑھایا جاسکے ۔ اُنہوں نے متاثرہ علاقوں میں کی گئی مختلف تخفیف کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پنز یگام ریسونگ سٹیشن کو 6.3 ایم وِی اے ٹرانسفارمر لگا کر اَپ گریڈ کیا گیا ہے جو اَجر اور ملحقہ علاقوںکو بجلی سپلائی بہتر مستحکم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کلوسہ کے لئے الگ فیڈر بنایا گیا تاکہ شہر میں سپلائی بہتر کیا جاسکے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ بانڈی پورہ ڈویژن کے لئے 43 ٹرانسفارمر بفر سٹاک میں ہیں اور سنبل سب ڈویژن کے لئے 38 ٹرانسفارمر بفرسٹاک میں ہیں۔ڈاکٹر اویس احمداَفسران پر زور دیا کہ وہ ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے اِلتوا¿ کو کم سے کم کریں اور پی ڈی ڈی سے کہا کہ وہ بجلی کی فراہمی سے متعلق حقیقی خدشات کے بروقت اَزالہ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام علاقوں میں بہتر بجلی کی فراہمی کے لئے بروقت کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے اور بجلی کی غیر ضروری کٹوتی نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایمنسٹی سکیم کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسر سے کہا کہ وہ ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کریں اور عوام پر زور دیا کہو ہ ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کریں اور بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی کریں۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈینیشن محمد اشرف حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد ، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی بانڈی پورہ ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی سنبل ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پروجیخٹ وِن اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی کپواڑہ نے ہندواڑہ سب ڈویژن میں عوامی خدمات کی فراہمی کا معائینہ کیا کپواڑہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ے ساگر دتاترے نے ہندواڑہ سب ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کا معائینہ کیا جائے اور جاری برف صاف کرنے کے کام کی نگرانی کی۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی وارڈ ، آپریشن تھیٹر ،اوپی ڈی ، آئی پی ڈی ، ایکسرے ، پیڈ یاٹرکس وغیرہ کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے ڈاکٹر وں اور طبی عملے کی حاضری بھی چیک کی، انہیں مریضوں کا مناسب علاج اور مزید جوش و جذبے کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مریضوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ہیلتھ کیئر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کیں جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہیلتھ سینٹر حتم اللہ اور پی ایچ سی نگری کا اچانک دورہ کیا اور اِن سینٹروں کے کام کاج کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد میر اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے ہندواڑہ میں پی ایچ اِی اور پی ڈی ڈی کے دفاترکا اچانک دورہ بھی کیااور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ اُنہوںنے فیڈروں ، بجلی کی فراہمی اور ٹرانسفارمروں کی مرمت کا جائزہ لیا اور متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ شیڈول کے مطابق میٹرڈ اور نان میٹر والے علاقوں میں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہندواڑہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جاری برف صاف کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے راجوار اور نوگام کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران مختلف عوامی وفود ملے اور ان کے مسائل کو بغور سنا۔دائیفوڈے ساگر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ہندواڑہ سب ڈویژن میں ہیلتھ کیئر ، بجلی ، پانی کی فراہمی اور سنو کلیئرنس سمیت مختلف عوامی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینا تھا۔ اُنہوں نے اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف خدمات جس کا جائزہ لیا ہے ،صحیح طریقے سے کام کر رہی ہیں ۔اُنہوں نے بجلی کے حوالے سے کہا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شرح میں قدر اِضافہ ہوا ہے اور مرکزی ورکشاپ سے روزانہ کی بنیادپر 2سے 3 ٹرانسفامروں کی مرمت کی جارہی ہے۔

Next Post

ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور پرانے بس سٹینڈ بڈگام کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور پرانے بس سٹینڈ بڈگام کا دورہ کیا

ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور پرانے بس سٹینڈ بڈگام کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS