وادی کا فضائی اور زمینی رابطہ بحال ، ٹرین سروس بھی پٹری پر لوٹ آئی
سرینگر….14جنوری …. سی این آئی ….بھاری برفباری کے بعد بند پڑی سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دی گئی ہے جبکہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ اسی دوران بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی پٹری پر واپس لوٹ آئی ۔ سی این آئی کے مطابق موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سنیچروار کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی خدمات دوبارہ بحال ہوئی ۔ ڈائریکٹر سرینگر ائر پورٹ کلدیپ سنگھ نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رن وے کو اعلیٰ الصبح صاف کیا گیا جس کے بعد فضائی سروس بحال کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز بھاری برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر کسی بھی پروز نے اڑا ن نہیں بھری تاہم سنیچروار کی صبح موسم میں بہتری کے ساتھ ہی فضائی خدمات بحال کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہے انہیں منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو متعلقہ ایئر لائنز کی طرف سے اگلی دستیاب پرواز میں ”بغیر کسی اضافی قیمت کے “جگہ دی جائے گی۔ادھر جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال کردی گئی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے اور چھوٹی گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت دی گئی ۔ دریں اثنا پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ کے ساتھ ساتھ سری نگر لیہہ شاہراہ کو پہلے ہی اس موسم سرما میں بند کر دیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ شوپیان کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق برف کے جمع ہونے کے پیش نظر مغل روڈ کو 5 جنوری سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔






