Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

 ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے /وزیر اعظم مودی کا خطاب

by Indian Times
19/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے /وزیر اعظم مودی کا خطاب
سرینگر/18جنوری/سی این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی لیڈران و کارکنوں پر زوردیا ہے کہ وہ سرحدی دیہاتوں علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں سے بات چیت کرنے، مسائل کو حل کرنے اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ جموں کشمیر کو دوسری ریاستوں کی طرح ترقی یافتہ بنایا جائے اور تعمیر و ترقی کے کاموں کو اونچائیوں تک پہنچا یا جا سکے ۔ سی این آئی کے مطابق نئی دہلی میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ منعقد ہوئی جس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ۔ اس میٹنگ میںتمام قومی لیڈران کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر سے وابستہ بی جے پی لیڈران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سرحدی علاقوں کی ترقی سمیت کئی مسائل کا حوالہ دیا۔انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ سرحدی دیہات کے دورے کریں اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں۔اس موقعہ پر وزیر اعظم مودی نے لیڈران کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرحدی لوگوں کے مسائل کو حل کریں، سرحدی گاو¿ں کی ترقی کو یقینی بنائیں اور وہاں کے لوگوں سے رابطے میں رہیں۔جموں و کشمیر کی بہت بڑی آبادی سرحدی علاقوں میں رہتی ہے جن میں جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور جموں خطہ کے پونچھ اضلاع اور کشمیر میں بارہمولہ اور کپواڑہ شامل ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مودی نے بی جے پی کے ارکان کو انتخابی تحفظات کے بغیر سماج کے ہر طبقے بشمول اقلیتوں جیسے بوہرا، پسمانداس اور سکھوں تک پہنچنے کو کہا۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے اور “ہمیں اس کی ترقی کے لئے خود کو وقف کرنا چاہئے”۔وزیر اعظم مودی نے اجتماع سے کہا کہ بی جے پی اب محض ایک سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے جو سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 1 فروری کو مرکزی بجٹ پیش کریں گی

Next Post

نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں بڑی تبدیلی آئی /امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ / امیت شاہ

نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں بڑی تبدیلی آئی /امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS