Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیر گزشتہ 3 سالوں سے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے/بھٹناگر

by Indian Times
27/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیر گزشتہ 3 سالوں سے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے/بھٹناگر
سری نگر۶۲…،جنوری…. جے کے این ایس /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر پچھلے تین سالوں سے ترقی کی ایک نئی صبح دیکھ رہا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کے 74ویںیوم جمہوریہ کے موقعہ پر جموں وکشمیرمیںیوٹی سطح کی دوسری بڑی تقریب شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سری نگرمیں غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ منعقد ہوئی ،جہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے قومی پرچم ترنگا لہرانے کے بعد جموں وکشمیر پولیس ،ہوم گارڈس ،این سی کیدیٹس ،مرکزی پولیس فورسزاوراسکولی طلباءوطالبات کے چاک وچوبند دستوںکے پریڈ کامعائنہ کیا ،اور پھر پریڈ پر سلامی لی ۔ ایس کے اسٹیڈیم سری نگر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایل جی کی زیرقیادت انتظامیہ کے ذریعہ کئے گئے کاموں اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور ترقی کے لحاظ سے گزشتہ تین سالوں سے ایک نئی صبح دیکھ رہا ہے۔مہان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکی سربراہی والی موجودہ انتظامیہ صحت کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں، حکومت نے جموں و کشمیر میں 4000 کروڑ روپے کی لاگت سے2 ایمس انسٹی ٹیوٹAIIMS قائم کئے ہیں۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے کہاکہ کشمیر میںآل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز2025 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ جموں وکشمیر میں 15 میڈیکل کالج اور دیگر متعلقہ ادارے قائم ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں 2100 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسانوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیرمیں مختلف اسکیموں کے تحت کسانوں کی مدد کی جارہی ہے۔ راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ 33000 کسانوں کو ایک اسکیم کے تحت 56 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترقی نے رفتار پکڑی ہے اور پی ایم گرام سڑک یوجنا میں جموں و کشمیر اس سال 21ویں رینک سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہاکہ میکڈمائزیشن کےلئے سڑک کی لمبائی 2200 کلو میٹر سے بڑھا کر 3500 کلومیٹر کر دی گئی ہے جبکہ اس سال ریکارڈ 8000 کلومیٹر کی میکڈمائزیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئی دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازیں شروع ہو چکی ہیں جبکہ کشمیر کو اگلے سال تک ریل کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سری نگر۶۲،جنوری جے کے این ایس /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹنسی وارداتوں اورہلاکتوںمیں نمایاں کمی آنے کی بات کہتے ہوئے جمعرات کواعلان کیاکہ سیکورٹی فورسزنے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔تاہم نارکو،ٹیرر واقعات اورسرگرمیوںمیں اضافہ ہواہے ،جس کامقصد ملی ٹنٹ گروپوں کی مالی معاونت کرنا ہے ۔کشمیری پنڈتوں کے مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رواں سال کے آخرتک کشمیرمیں پنڈتوں کیلئے3000رہائش گاہوںکی تعمیر مکمل کی جائیگی ۔32مختلف نکات پر مبنی اپنی تقریر میں لیفٹنٹ گورنر نے اچھی حکمرانی ، انتظامیہ کی کارکرگی میں بہتری،جوابدہی اور نظام میں شفافیت لانے کے اقدامات کابھی ذکر کیا جبکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوںنے حالیہ برسوںمیں اپنی زیر سربراہی انتظامیہ کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کے 74ویںیوم جمہوریہ کے موقعہ پر جموں وکشمیرمیںیوٹی سطح کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںمیں غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ منعقد ہوئی ،جہاں انہوںنے قومی پرچم ترنگا لہرانے کے بعد جموں وکشمیر پولیس ،ہوم گارڈس ،این سی کیدیٹس ،مرکزی پولیس فورسزیعنی سی آرپی ایف و آئی ٹی بی پی ،اوراسکولی طلباءوطالبات کے چاک وچوبند دستوںکے پریڈ کامعائنہ کیا ،اور پھر پریڈ پر سلامی لی ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمع ہزاروں لوگوں سے خطاب کیا۔انہوںنے اپنے خطاب کے آغاز میں یوم جمہوریہ کے بارے میں حاضرین کوجانکاری دی اور کہاکہ ہم ملک وقوم کی آزادی ،سلامتی ،سا لمیت اور یکجہتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی ،فوجی جوانوں ،کسانوں اور سماج کے دوسرے طبقوںکوکبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے جموں وکشمیرمیں امن وامان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کامقابلہ کرکے اس لعنت کوختم کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس ،فوج ،فورسز اوردیگر سیکورٹی ایجنسیوںکے رول کوقابل قدر قرار دیا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کچھ شرپسند ہمسایہ ملک کی ایماءپر یہاں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ایسی کوششوںکوناکام بنانے کیساتھ ساتھ دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے اُن کونیست ونابود کریں گے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹنسی وارداتوں اورہلاکتوںمیں نمایاں کمی آنے کی بات کہتے ہوئے جمعرات کواعلان کیاکہ سیکورٹی فورسزنے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشت گردی اور اور اس کے ماحولیاتی نظام پر حتمی حملہ شروع کر دیا ہے۔مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں یوم جمہوریہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی، اس کے ماحولیاتی نظام اور اس کے حامیوں پر آخری حملے میں مصروف ہیں تاکہ جموں وکشمیر میں لازوال امن کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔تاہم نارکو،ٹیرر واقعات اورسرگرمیوںمیں اضافہ ہواہے ،جس کامقصد ملی ٹنٹ گروپوں کی مالی معاونت کرنا ہے لیکن ہم اس گٹھ جوڑ کوبھی ختم کرکے رہیں گے ۔کشمیری پنڈتوں کے مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رواں سال کے آخرتک کشمیرمیں پنڈتوں کیلئے3000رہائش گاہوںکی تعمیر مکمل کی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ اور مرکز نے جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔منوج سنہانے کہا کہ انتظامیہ کو کشمیری پنڈتوں کی طرف سے 8400 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن کی زمین اور جائیداد1990 میں زبردستی چھین لی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ایسی جائیدادوں کو واپس لے کر کشمیری پنڈتوں کے حوالے کیا جائے۔32مختلف نکات پر مبنی اپنی تقریر میں لیفٹنٹ گورنر نے انتظامیہ کی کارکرگی میں بہتری،جوابدہی اور نظام میں شفافیت لانے کے اقدامات کابھی ذکر کیا جبکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوںنے حالیہ برسوںمیں اپنی زیر سربراہی انتظامیہ کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی اقدامات کا ایک سلسلہ جاری ہے تاکہ یوٹی کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سری نگر اور جموں میں جلد ہی میٹرو ہوں گے، سری نگر جموں ہائی وے پر ٹیوبیں بھی جنگی بنیادوں پر لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار جموں و کشمیر میں وومن انڈسٹریل اسٹیٹ ہو گا جبکہ تقریباً 2000 افسران کی ترقیاں جو2001 سے نہیں ہوئی تھیں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔منوج سنہانے کہا کہ انتظامیہ کی خصوصی توجہ نوجوانوں پر ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی 70 فیصد معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔

Next Post

اَتل ڈولو نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَتل ڈولو نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا لیاجائزہ

اَتل ڈولو نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS