Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

محمد اَسلم نے جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھالا سری نگر/06مارچ/محمد اسلم( جے کے اے ایس) نے ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی آر ) سری نگر بلال مختار اور صوبائی آفس سری نگر کے دیگر سینئر اَفسران اور ملازمین کی موجودگی میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھالا۔کشمیر ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر اَفسران اور ملازمین نے جوائنٹ ڈائریکٹر کا والہانہ اِستقبال کیا۔محمد اسلم پہلے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ ، ( اے سی ڈی ) اننت ناگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور امورِصارفین کشمیر کے طور پر خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی جس میں اُنہوں نے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین پر تاکید کی کہ وہ ڈیوٹی میں وقت کی پابندی اور باقاعدگی کو یقینی بنائیں ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَپنے فرائض منصبی کو محنت ، لگن اور جانفشانی کے ساتھ سر اَنجام دیں۔

by Indian Times
07/03/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محمد اَسلم نے جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھالا
سری نگر/06مارچ/محمد اسلم( جے کے اے ایس) نے ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی آر ) سری نگر بلال مختار اور صوبائی آفس سری نگر کے دیگر سینئر اَفسران اور ملازمین کی موجودگی میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھالا۔کشمیر ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر اَفسران اور ملازمین نے جوائنٹ ڈائریکٹر کا والہانہ اِستقبال کیا۔محمد اسلم پہلے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ ، ( اے سی ڈی ) اننت ناگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور امورِصارفین کشمیر کے طور پر خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی جس میں اُنہوں نے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین پر تاکید کی کہ وہ ڈیوٹی میں وقت کی پابندی اور باقاعدگی کو یقینی بنائیں ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَپنے فرائض منصبی کو محنت ، لگن اور جانفشانی کے ساتھ سر اَنجام دیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

قانون عام آدمی کےلئے قابل فہم ہونا چاہیے/مرکزی وزیر قانون رجیجو پنجی، 06 مارچ /یو این آئی/ مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے پیر کو کہا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے عام آدمی کو قانون سمجھ میں آنا چاہئے۔یہاں منعقدہ 23 ویں دولت مشترکہ قانون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رجیجو نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے بہت سے پہلو اور خصوصیات ہیں۔ مقصد یا ہدف یہ ہے کہ کرپشن کو کم سے کم اور ختم کیا جائے اور فیصلہ سازی میں معاشرے کے کمزور ترین افراد کی آواز سنی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت صرف کاروبار کرنے میں آسانی نہیں بلکہ زندگی میں آسانی پر زور دے کر اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی حکمرانی کے تصور کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے فرسودہ اور قدیم قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے ایک بڑی مشق شروع کی ہے اور گزشتہ 08 سالوں میں 1486 قوانین کو قانون کی کتاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مرکزی وزارت قانون و انصاف 65 فرسودہ قوانین اور اس طرح کی دیگر دفعات کو منسوخ کرنے کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔مسٹر رجیجو نے اس بارے میں بھی بات کی کہ حکومت کس طرح ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہندوستانی عدلیہ کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کے مقصد سے ای کورٹس کا تیسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ Ease of Living اور Ease of Doing Business کے محاذ پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 13,000 تعمیل کے بوجھ کو آسان بنایا گیا ہے جبکہ 1,200 سے زیادہ عمل کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔وزیر قانون نے عدالتی نظام میں عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے کہ ورچوئل کورٹس، ای سیوا سینٹرز اور ہائی کورٹس میں انفارمیشن کیوسک کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں درخواستوں اور معاون دستاویزات کی ای فائلنگ کے لیے لگائے گئے نظام کے بارے میں بھی بات کی۔ اس سے وکلائ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔یو این آئی

Next Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS