Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

by Indian Times
07/03/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا
جموں/06مارچ/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ( جے کے ایس ڈی ایم )کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔بعد میں منعقد ہونے والی جے کے ایس ڈی ایم کی گورننگ کونسل کی چوتھی تیاری میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کے نکات کے مختلف اجزا¿ پر سیر حاصل بحث و تمحیص کی گئی۔ اِس کے علاوہ جموںوکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کی گورننگ کونسل کی گزشتہ میٹنگوںمیں کئے گئے فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ایس ڈی ڈی محمد اشرف ، ایم ڈی جے کے ایس ڈی ایم لینا پادھا، آئی آئی ایم جموں پروفیسر مقبل برہان ، ایف اے / سی اے او ایس ڈی ڈی یاسر شریف ، اِنچارج جے کے ایس ڈی ایم جموں آفس نیلنجنا مانوتی اور دیگر متعلقہ اَفسران جبکہ اِنچارج جے کے ایس ڈی ایم سری نگر آفس شفقت آرانے آن لائن شرکت کی۔متعلقہ اَفسران نے پرنسپل سیکرٹری کو چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے لئے ترتیب دئیے گئے ایجنڈے کے بارے میں بھی بتایا جس میں مختلف اَمور اور جے کے یوٹی میں سکل ڈیولپمنٹ مشن کے کام کی موجودہ صورتحال شامل تھی۔پرنسپل سیکرٹری نے بات چیت کے دوران اَفسران کو سکل ڈیولپمنٹ مشن کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئی ہدایات دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جے کے ایس ڈی ایم جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کیریئر کی مسلسل ترقی ، کاروباری مواقع اور دیر پا روزگار کے لئے مناسب مہارتوں سے بااختیار بنانے کا تصور کرتا ہے ۔ یہ مشن قابل پیمائش او ربامعنی ہنر کی ترقی سے روزگار اور دیر پا ترقی کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ مسودہ ایجنڈے کے نکات میں موجود تمام رُکاوٹوں کو دور کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ یوسیز کا معاملہ ڈی سیز کے ساتھ پہلے ہی منتقل کئے گئے فنڈز کے حوالے سے اُٹھائیں تاکہ اس کے مطابق مزید کارروائی کی جاسکے۔میٹنگ میں مرکزی معاونت والی سکیوں کے مختلف پہلوﺅں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس میں پی ایم کے وِی وائی ، ایس اے این کے اے ایل پی اور اِنڈیا سکل کمپٹیشن شامل ہیں اور اس کے علاوہ طبعی اور مالی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

محمد اَسلم نے جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھالا سری نگر/06مارچ/محمد اسلم( جے کے اے ایس) نے ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی آر ) سری نگر بلال مختار اور صوبائی آفس سری نگر کے دیگر سینئر اَفسران اور ملازمین کی موجودگی میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھالا۔کشمیر ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر اَفسران اور ملازمین نے جوائنٹ ڈائریکٹر کا والہانہ اِستقبال کیا۔محمد اسلم پہلے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ ، ( اے سی ڈی ) اننت ناگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور امورِصارفین کشمیر کے طور پر خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی جس میں اُنہوں نے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین پر تاکید کی کہ وہ ڈیوٹی میں وقت کی پابندی اور باقاعدگی کو یقینی بنائیں ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَپنے فرائض منصبی کو محنت ، لگن اور جانفشانی کے ساتھ سر اَنجام دیں۔

Next Post

پرشانت گوئیل نے پہلے سٹارٹ اَپ لیڈر شپ کنکلیو کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پرشانت گوئیل نے پہلے سٹارٹ اَپ لیڈر شپ کنکلیو کا کیااِفتتاح

پرشانت گوئیل نے پہلے سٹارٹ اَپ لیڈر شپ کنکلیو کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS