Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شیتل نندا نے ایس ڈبلیو ڈی یونٹوں کے کام کاج کا لیاجائزہ

by Indian Times
14/03/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شیتل نندا نے ایس ڈبلیو ڈی یونٹوں کے کام کاج کا لیاجائزہ
کٹھوعہ/13مارچ/کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نند انے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع کے سماجی بہبود یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈی جی سوشل ویلفیئر وویک شرما، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے ، اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ انکور مہاجن ، مشن ڈائریکٹر وتسلیہ ہرویندر کور، ڈی پی اوپوشن کٹھوعہ/ سانبہ ، سی اِی او ، سی ایم او کٹھوعہ اور محکمہ سماجی بہبود کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ شیتل نندا نے کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع میں جاری سماجی بہبود ی سکیموں اور پہل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اِن سکیموں کی مو¿ثر عمل آوری کی ضرور ت پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ثمرات ہدف شدہ مستفیدین تک پہنچیں۔ اُنہوں نے عمل درآمد کے عمل میں کسی بھی خلایا کوتاہیوں کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے دونوں اَضلاع میں محکمہ سماجی بہبود کو درپیش مسائل کا بھی نوٹس لیا جن میںکیٹیگری سرٹیفکیٹ کا اجرا¿ ، ایس سی / ایس ٹی کے لئے سکالر شپس ، سی آئی آئی ایس کی ضلع وار دوبارہ ماڈلنگ اور اس میں عملے کی فراہمی ، سپانسر شپ کے معاملات کی صورتحال وغیرہ شامل ہیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں تاکہ محکمہ کے کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے اور مستحقین کو خدمات کی بروقت فراہم کو یقینی بنایا جاسکے۔شیتل نند انے محکمہ کی طرف سے شروع کی مختلف سکیموں بشمول قومی سماجی اِمدادی پروگرام ، اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سکیم اور سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے سکیموں کو مو¿ثر طریقے سے عملایاجائے۔ڈی ی او پوشن کٹھوعہ / سانبہ نے مشن پوشن کی صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی جس میں اُنہوں نے میٹنگ کو فنڈز کے اِستعمال کی صورتحال سے لے کر سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام ، آر آر ٹی ، آدھار سیڈنگ ، وی ایچ ایس این ڈی ، سی بی اِی وغیرہ کے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔کمشنرسیکرٹری نے تمام اے ڈبلیو سیز میں جے جے ایم کے تحت پائپ والے پانی کنکشن کو یقینی بنانے ، اے ڈبلیو سیز میں بچوں کے لئے علاحدہ بیت الخلاءکی فراہمی کے علاوہ دیگر سہولیات کو مطلوبہ تصریحات کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے وال پینٹنگز ، پوشن واٹیکاس ، اِی سی سی اِی سرگرمیوں ، اے ڈبلیو ڈبلیو ز سے اے ڈبلیو سیز میں اِندراج شدہ بچوں کو پڑھانے کے لئے اِستعمال کی جانے والی تدریسی تکنیکوں کے بار ے میں دریافت کیا۔شیتل نندا نے مقامی سطح پر اندراج شدہ بچوں کے لئے غذائیت کی خریداری کو یقینی بنانے اور خوراک کے ذخیرے کی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ بچوں، حاملہ اوردودھ پلانے والی خواتین کو غذائیت سے متعلق خوراک کی فراہمی میں کسی قسم کی رُکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری نے فیلڈ فنکشنز کی آو¿ٹ ریچ سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے لازمی خدمات فراہم کرنے اور پیرامیٹرز کی باقاعدگی سے ریکارڈنگ کے لئے زمینی عملے کو متحرک کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران پر بھی زور دیا کہ وہ لگن او رعزم کے ساتھ کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سماجی بہبود ی سکیموں کو کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع میں ہدف شدہ مستحقین تک پہنچایا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی

Next Post

سیاحوں کیلئے فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ایم ڈی جے کے آر ایل ایم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیاحوں کیلئے فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ایم ڈی جے کے آر ایل ایم

سیاحوں کیلئے فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ایم ڈی جے کے آر ایل ایم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS