Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم مودی نے بغیر کسی الجھن کے سخت فیصلے لئے / امیت شاہ

by Indian Times
07/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم مودی نے بغیر کسی الجھن کے سخت فیصلے لئے / امیت شاہ
سرینگر/06اپریل / سی این آئی/جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی ست لیکر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر تک وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر کسی الجھن کے کچھ سخت فیصلے لیے جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک میں امن و سکون کو بھی برقرار رکھا گیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ لوگ طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں دو آئین،دو وزیر اعظم اور دو قومی نشانات نہیں ہو سکتے جس کو ختم کرکے ملک کا ہر شہری خواہ وہ غریب ہو یا امیر، خوش ہے کہ وزیر اعظم نے ان کی خواہش پوری کی اور کشمیر کو اپنا بنا لیا۔ سی این آئی کے مطابق گجرات کے بوٹاڈ ضلع کے سالنگ پور گاو¿ں میں شری کشت بھنجن دیو مندر، مشہور بھگوان ہنومان مندر میں ایک نئے تعمیر شدہ میگا کچن کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے شاہ وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کی تزئین و آرائش سمیت مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے کچھ بڑے منصوبوں کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی تشکیل کے بعد صرف دو لوک سبھا سیٹیں جیتیں تو اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس کا مذاق اڑایا تھا۔ لیکن اب، بی جے پی کی ملک کی 16 ریاستوں میں حکومتیں ہیں اور 400 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی، ہندوستانی ثقافت کو زبردست فروغ ملا اور یہ دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ انہوں نے کہا بابر کے زمانے سے لے کر اب تک لاکھوں لوگوں نے ایودھیا میں رام جنم بھومی کے لیے قربانیاں دی ہیں، کانگریس کوئی حل نکالنے کے بجائے اس معاملے کو کھینچتی رہی۔ ایک دن عدالت کا فیصلہ آیا اور مودی جی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ امیت شاہ نے مزید کہا اگرچہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ اگر دفعہ 370 اور رام جنم بھومی کے مسائل کو چھو لیا جائے تو فسادات پھوٹ پڑیں گے، لیکن اس طرح کا کچھ نہیں ہوا۔ اسی طرح، ہم نے کاشی وشوناتھ کوریڈور، کیداردھام، بدری ناتھ، سومناتھ مندر کی سونے کی چڑھائی اور پاوا گڑھ مندر کا میک اوور مکمل کر لیا ہے۔ بی جے پی لیڈر اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر کسی الجھن کے، مضبوطی کے ساتھ سخت فیصلے لیے اور ساتھ ہی ساتھ امن و امان کو برقرار رکھا۔ مندر کے احاطے میں اپنے خطاب میں شاہ نے کہا کہ یہ اتفاق ہے کہ ہنومان جینتی کے ساتھ ساتھ آج بی جے پی کا یوم تاسیس بھی ہے۔ (سابق وزیر اعظم) اٹل جی اور اڈوانی جی نے اصولوں کی بنیاد پر 6 اپریل 1980 کو بی جے پی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں دو آئین، دو وزیر اعظم اور دو قومی نشانات نہیں ہو سکتے۔ ”جب نریندر مودی کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی تو انہوں نے خاموشی سے قلم کی ضرب سے آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا (جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے) اس ملک کا ہر شہری خواہ وہ غریب ہو یا امیر، خوش تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ان کی خواہش پوری کی اور کشمیر کو اپنا بنا لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر سمیت کشمیر میں کہیں بھی امن و امان کا مسئلہ نہیں/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Next Post

اپوزیشن کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں / وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 میں ملک کیلئے جیتا ہوں اور ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں/ وزیر اعظم مودی

اپوزیشن کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں / وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS