Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

عوامی شکایات کا بروقت حل ہمارا پختہ عزم /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
08/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

عوامی شکایات کا بروقت حل ہمارا پختہ عزم /لیفٹنٹ گورنر
جموں/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ان شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے ” ایل جی ملاقات “ کے دوران جے کے جی آر اے ایم ایس پورٹل پر اَپنی شکایات پیش کی تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوامی شکایات کا بر وقت حل کرنا اور ہمہ جہت ترقی کے لئے تیز ی سے تبدیلی لانے کا ہمارا پختہ عزم ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ ہم نے مو¿ثر پبلک سروس ڈیلیوری میکانزم تیار کرنے کے لئے متعدد بڑے اقدامات شروع کئے ہیں اور اس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شفاف اور جواب دہ طرزِ حکمرانی اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ترقی کا فائدہ تمام طبقوںکے ہرفرد تک پہنچے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کے دوران ان کی شکایات اور متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پرکی گئی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شنکر آچاریہ چوٹی کے دامن میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی سے متعلق سری نگرکے ایک شخص کی شکایت پر کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن کو مناسب کارروائی کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اِس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دی۔اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال شیر باغ کے وارڈوں اور باتھ روموں کے بارے میں شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے چیئر کو جانکاری دی کہ ہسپتالوں کے باتھ روموں کی تزئین و آرائش اور فیس لفٹنگ کا کام پہلی ہی مکمل کیا جاچکا ہے اور شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے عرفان رسول کی نگنلی نالہ میں کوڑاکرکٹ پھینکنے اور ماحولیات پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ کوڑاکرکٹ اِنتظام کے لئے مقامی پی آر آئی کے ذریعے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں۔پلوامہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد نے حاجی بل میں غیر قانونی ریت نکالنے کی شکایت پیش کی تھی جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو سخت اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔اِنتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم نے سی ایچ سی بنی میں گائنا کالوجسٹ سپیشلسٹ کی عدم دستیابی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے چیئر کو آگاہ کیا کہ فوری طور پر روٹیشن کی بنیاد پر ماہر کا بندوبست کیا جائے گا۔ایل جی ملاقات کے موقعہ پر زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے تربیتی پروگرام کے کامیاب عمل آوری پر بھی بات چیت ہوئی ۔ یہ تربیتی پروگرام محکمہ زراعت کی طرف سے تمام 20 اَضلاع میں کسانوں کے لئے چلایا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے 24 اپریل سے 31 اگست 2023ءکے درمیان منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام کی تفصیلی پیشکش کی۔کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینسز محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشن چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ،اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، پولیس سپر اِنٹنڈنٹوں ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طورپر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی 3آن لائن خدمات کا کیاآغاز

Next Post

ہمیں ملک کے ہر شہری کا دل جیتنا ہوگا/ وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 میں ملک کیلئے جیتا ہوں اور ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں/ وزیر اعظم مودی

ہمیں ملک کے ہر شہری کا دل جیتنا ہوگا/ وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS