دفعہ 370 کی منسوخی وزیر اعظم مودی کے وسیع نظریہ کی عکاس/ کرن رججو
سرینگر08/اپریل /سی این آئی/ دفعہ 370 کی منسوخی وزیر اعظم نریندر مودی کے وسیع نظریہ کی عکاسی کرتی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن رججو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے جو مختلف صورتحال دیکھی جاتی تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے اور اب جموں کشمیر ملک کے دوسرے حصے کی طرح ہے۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اور دعویٰ کیا کہ اڈانی کے معاملے کو جان بوجھ کراٹھایا جا رہا ہے تاکہ ان کے سیاسی کیریئر کو روشن کیا جا سکے۔سی این آئی کے مطابق جموں یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن رججو نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی وزیر اعظم نریندر مودی کے وسیع نظریہ کی عکاسی کرتی ہے ، رججو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے جو مختلف صورتحال دیکھی جاتی تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے اور اب جموں کشمیر ملک کے دوسرے حصے کی طرح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال بالکل بدل چکی ہے اور لوگ اب امن اور ترقی کیلئے کام کرتے ہیں ۔ رججو نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے مرکزی سرکار کی جانب سے نئی اسکیمیںمعتارف کرائی جا رہی ہے جبکہ نوانوں کو اگے لیجانے کیلئے ہر سطح پر کام کیا جا رہا ہے ۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیر قانون کرن رججو نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اور دعویٰ کیا کہ اڈانی کے معاملے کو ”جان بوجھ کراٹھایا جا رہا ہے تاکہ ان کے سیاسی کیریئر کو روشن کیا جا سکے“۔انہوں نے کانگریس پر عدلیہ کو کمزور کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹی عدلیہ پر حملہ کرکے آئین کو ”پھاڑنے“ کی کوشش کرتی ہے تو ”ہم خاموش نہیں رہیں گے“۔رججو نے کہا ”میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اسے دیکھ رہی ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سب راہل گاندھی کے سیاسی کیریئر کو روشن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ ”ملک آئین اور زمین کے قانون سے چلتا ہے۔ ایک شخص سیاسی طور پر ناکام ہو گیا ہے اور وہ تنازعات کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنے کیریئر کو روشن کرنے کے لیے ان میں سے کوئی مسئلہ بنائیں۔ “ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے درست کہا ہے کہ خاندانی سیاست سے جڑا شخص خطرے میں ہے جمہوریت نہیں۔






