Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری سیاحت نے کانسپورہ پنچایت میں خصوصی گرام سبھا میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
11/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری سیاحت نے کانسپورہ پنچایت میں خصوصی گرام سبھا میٹنگ کی صدارت کی
بارہمولہ/انفو/ضلع کی تمام پنچایتوں میں آج اَپنے گاﺅں کی دیر پا ترقی حاصل کرنے کے مقصد سے خصوصی گرام سبھا میٹنگو ں کا اِنعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شراکت داروں بشمول پی آر آئی ، پربھاری اَفسران ، لائن ڈیپارٹمنٹوں کے سربراہاں ،فرنٹ لائن ورکروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ معاشرے کے طبقوں نے اَپنی پرجوش شرکت کا مظاہرہ کیا۔گرام سبھا میٹنگوں کا مقصد گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ ( جی پی ڈی پی ) پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دینا تھا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹوں نے ہماری پنچایتوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے اَپنے متعلقہ ترقیاتی منصوبے پیش کئے تھے۔سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ جو بیک ٹو وِلیج نامزدپربھاری آفیسر بھی ہیں ،نے بارہمولہ میں آج کانسپور ہ پنچایت ۔ اے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور لوگوں سے بات چیت بھی کی ۔پرابھاری آفیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے تمام اَفسران اور فیلڈ فنکشنز پر زور دیا کہ وہ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ کی بہتر عمل آوری کے لئے تال میل سے کام کریں اور ضلع کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سیشن کے انعقاد کا مقصد ضلع میں پہلے سے بنی ہوئی پنچایتوں کے جی پی ڈی پی کو تشکیل دینا تھا جو معیشت ،حیثیت اور لوگوں کے معیار ِ زندگی کی ترقی کو چھوئے گا۔ اُنہوں نے شرکا¿ سے کہا کہ وہ حفاظتی بندوں اور نالوں جیسے عام کاموں سے ہٹ کر سوچیں اور دیہات کی مو¿ثر ترقی کے لئے اِختراعی طریقے اِختیار کریں۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے وسائل کو متحرک کرنے میں پی آر آئی اور دیگر اَفسران کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور اُنہوں نے کہاہ ہماری پنچایتوں کو اتما نربھربھارت کے قومی مقصد کے لحاظ سے خود اَنحصار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی پی ڈی پی کو کمیونٹی کی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی کرنی چاہئے/ ڈاکٹر ارون کمار مہتا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پانتھہ چوک میںشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے پانتھہ چوک میںشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پانتھہ چوک میںشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS