لیفٹیننٹ گورنر نے پانتھہ چوک میںشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا
سری نگرانفو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر کے پانتھہ چوک میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے دفتر اور یاتری نواس کے تعمیراتی کام کا سائٹ پر معائینہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتارمیں تیزی لانے پر زور دیا۔اِس طرح نئی سہولیت ملک بھر اور بیرون ملک سے تمام شراکت داروں اور عقیدت مندوں کی دیرینہ طلب کو پورا کرے گی۔






