Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم /وزیر داخلہ امیت شاہ

by Indian Times
14/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم /وزیر داخلہ امیت شاہ
نئی دہلی/13 اپریل /یو این آئی/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو یہاں جموں و کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق پہلوو¿ں کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تئیں حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔مسٹر شاہ نے یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مختلف ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق تمام پہلوو¿ں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، امن و امان کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سرحد پار سے دراندازی میں نمایاں کمی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے باقاعدہ پولیسنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔مسٹر شاہ نے آئندہ ماہ سری نگر میں منعقد ہونے والے جی-20 ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے عہدیداروں بشمول قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را چیف اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی71ہزار افرادمیں کریں گے تقرریوں کے آرڈر تقسیم

Next Post

سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی پر ایک پروقار تقریب کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی پر ایک پروقار تقریب کی صدارت کی

سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی پر ایک پروقار تقریب کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS