Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی پر ایک پروقار تقریب کی صدارت کی

by Indian Times
16/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی پر ایک پروقار تقریب کی صدارت کی
پلوامہ/انفو/صحت اور طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے آڈیٹوریم ہال میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف ، سی ایم او پلوامہ ، سی ایم او شوپیاں ، ریاستی تپ دق افسر ، ضلعی تپ دق کے افسران ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ۔ پروگرام کے آغاز میں موجود تمام لوگوں سے منشیات کے استعمال کے خلاف حلف لیا گیا ۔ منتظمین پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میںبیداری پیدا کریں اور متاثرہ افراد کو نشہ چھوڑنے کے مراکز تک پہنچنے میں مدد کریں ۔ اس موقع پر بھوپندر کمار نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حال ہی میں ضلع پلوامہ کو ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا کشمیر ڈویژن بتدریج تپ دق ( ٹی بی ) کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے ان اہم کامیابیوں کو حاصل کرنے میں ہیلتھ ملازمین کی انتھک کوششوں کو سراہا ۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ محکمہ نے ٹی بی کے خاتمہ میں گذشتہ چند برسوں کے دوران شاندار نتائج کے حصول میں انتہائی شاندار کام کیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی تپ دق افسر ، چیف میڈیکل آفیسرز پلوامہ اور شوپیاں ، ڈسٹرکٹ تپ دق افسروں ، بلاک میڈیکل آفیسرز اور سب سے اہم گراو¿نڈ اسٹاف کے شاندار کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ اور شوپیاں کے جڑواں اضلاع اننت ناگ اور کلگام کو حال ہی میں ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے جبکہ جڑواں اضلاع سرینگر اور گاندر بل نے گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں ۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور تمام فیلڈ ورکرز کی محنت کے تحت محکمے کی مربوط کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی لگن اور انتھک کوششوں سے آنے والے سالوں میں پورے کشمیر ڈویژن کو ٹی بی سے پاک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں ، ہیلتھ ورکرز ، فیلڈ سٹاف اور پلوامہ /شوپیاں کے پیرا میڈیکل سٹاف کو صحت کے شعبے میں ان کی قابل ستائش خدمات کیلئے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کام جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی اور دوسروں سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنا مشنری جوش برقرار رکھیں ۔ اس موقع پر بھوپندر کمار نے کلاس 8 میں حال ہی میں اعلان کردہ نتائج کے ٹاپرس کو مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ ضلع پلوامہ کے میڈیا برادری کو ضلع میں کووڈ 19 اور ٹی بی کے بارے میں معلومات پھیلانے میں ان کے قابل ستائش کردار کیلئے مبارکباد دی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم /وزیر داخلہ امیت شاہ

Next Post

کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا کیا دورہ

کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS