Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا کیا دورہ

by Indian Times
16/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا کیا دورہ
ریاسی/انفو/سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے ریاسی ضلع کے سلال ۔ ہیمنا علاقے میں واقع لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا دورہ کیا تا کہ علاقے کا جائیزہ لیا جا سکے اور اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ او پی بھگت ، جوائینٹ ڈائریکٹر جموں ایچ ایل لنگیہ ، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر ریاسی شفیق احمد ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ، سرپنچ اور علاقے کے دیگر سرکردہ شہری بھی موجود تھے ۔ سائٹ وزٹ کے دوران مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے سیکرٹری کو انکشاف کیا کہ لیتھیم کے ذخائر کی جگہ کی حد بندی کا کام چند روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا جو کہ تقریباً تین مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے اور اسی مناسبت سے محکمہ ریونیو نے بھی کام مکمل کر لیا ہے ۔ علاقے کے عوام نے دورہ کرنے والے سیکرٹری سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان افراد کو مناسب معاوضہ دیا جائے جن کے اثاثے لیتھیم کے ذخائیر کے زون میں آتے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ ڈی سی ریاسی اور ان کی ٹیم سمیت متعلقہ حکام کی طرف سے تمام تر احتیاط اور مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ بعد ازاں سیکرٹری کانکنی نے ڈی سی ریاسی ببیلا رکوال اور ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ کے ساتھ مختلف محکموں کے ضلعی افسران کے ساتھ ایک برین سٹارمنگ میٹنگ کی تاکہ اثاثوں کی نشاندہی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جان سکیں تا کہ یہ عمل متوازی طور پر جاری رہے جبکہ حکومت آر آر منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ سفر کے اختتام سے پہلے سیکرٹری کانکنی نے یقین دلایا کہ حکومت اس لیتھیم کی دریافت کو جلد ہی حقیقت بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس کیلئے مرکزی حکومت کے مکمل تعاون کے ساتھ اس کے نکالنے کیلئے طے شدہ ٹائم لائن کو پورا کرے گی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی پر ایک پروقار تقریب کی صدارت کی

Next Post

یشا مدگل نے اودھمپور میں ترقیاتی منظر نامے کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
یشا مدگل نے اودھمپور میں ترقیاتی منظر نامے کا لیا جائیزہ

یشا مدگل نے اودھمپور میں ترقیاتی منظر نامے کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS