Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

یشا مدگل نے اودھمپور میں ترقیاتی منظر نامے کا لیا جائیزہ

by Indian Times
16/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یشا مدگل نے اودھمپور میں ترقیاتی منظر نامے کا لیا جائیزہ
اودھمپور/انفو/ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے مختلف جاری کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے کمشنر سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل جو کہ ضلع اودھمپور کی انچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے ڈی آفس کمپلیکس میں تمام محکموں کی میٹنگ طلب کی تا کہ ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر فلیگ شپ اسکیموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ایس ایس پی اودھمپور ، ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، چیف پلاننگ آفیسر سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ شروع میں ڈی سی اودھمپور نے ضلع میں مختلف محکموں جیسے پی ایچ ای ، پی ڈبلیو ڈی ، پی ڈی ڈی ، صحت ، تعلیم ، زراعت ، باغبانی ، دیہی ترقی کے محکمے ، شہری مقامی اداروں ،پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ، سماجی بہبود ، جانور اور بھیڑ پالنے ، ایم جی نریگا ، چنینی سدھ مہادیو این ایچ ، مانتلائی ، اودھمپور چنینی این ایچ ، دیویکا پروجیکٹ وغیرہ میں سیاحتی سہولیات کی مربوط ترقی اور آئی سی ڈی ایس کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں کی سیکٹر وار تفصیلی پاور پوائینٹ پریذنٹیشن دی ۔ کمشنر سیکرٹری نے ضلع کیپیکس بجٹ 2021-22 اور 2022-23 کے تحت مالی /فزیکل پیش رفت بشمول سی ایس ایس اور قرض ، ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2022-23 کے تحت فزیکل پیش رفت کا جامع جائیزہ لیا ۔ آر ڈی ڈی اور پی ڈبلیو ڈی سیکٹر کی سڑک کے لحاظ سے پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کام کی پیش رفت کو تیز کریں اور ٹائم لائن کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کریں ۔ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے کمشنر سیکرٹری کو اپنے متعلقہ محکموں کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں اور ان کی تاریخ کی حیثیت سے آگاہ کیا ۔ یشا مدگل نے تمام افسران کو نچلی سطح پر بہتر نتائج کیلئے تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بے روز گار نوجوانوں میں خود روزگار سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ وہ معاشی خوشحالی کیلئے اپنی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹ قائم کر سکیں ۔ انہوں نے ضلع میں متعدد سرکاری اسکیموں پر عمل آوری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کے موثر نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے خود روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا اور مختلف محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی پروگرام منعقد کریں تا کہ وہ خود روز گار سکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جگانو کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے احاطے میں جم کا افتتاح کیا اور طلباءاور عملہ کے ارکان سے بات چیت کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ساتھ بھی بات چیت کی جبکہ ڈی ڈی سی چئیر پرسن اودھمپور لال چند اور دیگر بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز نے کئی مطالبات اور مسائل پیش کئے ۔ کمشنر سیکرٹری نے ان کے جائیز مسائل اور مطالبات کو مرحلہ وار طور پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔ بعد ازاں کمشنر سیکرٹری نے ضلع ہسپتال اودھمپور کے احاطے میں 200 بستروں والی عمارت کی تعمیر کی جگہ کا بھی دورہ کیا اور جاری کام کا معائینہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کان کنی سیکرٹری نے لیتھیم کے ذخائیر کی جگہ کا کیا دورہ

Next Post

کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی ضرورت / راجناتھ سنگھ سرینگر 15اپریل سی این آئی/ہندوستان اپنے نوجوانوں کی طاقت پر نئے اہداف طے کر رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی اہمیت پر زور دیا۔ راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کامیابی اور ناکامی دونوں زندگی کا حصہ ہیں اور کسی کو اتار چڑھاو¿ سے بہہ نہیں جانا چاہیے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق جناردن رائے نگر راجستھان ودیا پیٹھ کے 16 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفا ع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ”ہم ہندوستان کو مضبوط ترین ممالک میں سے ایک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے نوجوان روشن دماغ اس وڑن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے“۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نئے خواب دیکھ رہا ہے اور اپنے نوجوانوں کی طاقت پر نئے اہداف طے کر رہا ہے۔سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کو بااختیار بنانے کے لیے نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئیں اور ہندوستان کو محفوظ، مضبوط اور خود انحصار بنانے کی کوششوں میں حکومت کی مدد کریں۔طلباءکو ہندوستانی روایات، اقدار اور ثقافت کے بارے میں علم حاصل کرنے کی طرف یکساں توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اسے کردار کی نشوونما کا ایک لازمی پہلو قرار دیا۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ سوامی وویکانند، مہاتما گاندھی اور رابندر ناتھ ٹیگور جیسی شخصیات سے تحریک حاصل کریں جنہوں نے معاشرے کے سامنے اقدار کو پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدار آگے بڑھتے ہوئے ہندوستان کو مکمل کر دیں گی۔سنگھ نے کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں زندگی کا حصہ ہیں اور کسی کو اتار چڑھاو¿ سے بہہ نہیں جانا چاہیے۔کوٹا میں آئی آئی ٹی اور این ای ای ٹی کے خواہشمندوں کی خودکشی کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے طلبائ پر زور دیا کہ وہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی مقصد یا خواب زندگی سے بڑا نہیں ہے۔اگر کوئی بچہ ایسا سخت قدم اٹھاتا ہے تو اسے معاشرے کی اجتماعی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے تمام والدین، رشتہ داروں، اساتذہ اور دوستوں پر زور دیا کہ وہ کبھی بھی بچوں کو ان کے امتحان کے نتائج کی بنیاد پر نہ پرکھیں بلکہ ان کی محنت کا اندازہ لگائیں۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
گلوان میں ہماری فوجیوں نے بہادری کا مظاہرہ / راجناتھ سنگھ

کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی ضرورت / راجناتھ سنگھ سرینگر 15اپریل سی این آئی/ہندوستان اپنے نوجوانوں کی طاقت پر نئے اہداف طے کر رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی اہمیت پر زور دیا۔ راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کامیابی اور ناکامی دونوں زندگی کا حصہ ہیں اور کسی کو اتار چڑھاو¿ سے بہہ نہیں جانا چاہیے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق جناردن رائے نگر راجستھان ودیا پیٹھ کے 16 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفا ع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ”ہم ہندوستان کو مضبوط ترین ممالک میں سے ایک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے نوجوان روشن دماغ اس وڑن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے“۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نئے خواب دیکھ رہا ہے اور اپنے نوجوانوں کی طاقت پر نئے اہداف طے کر رہا ہے۔سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کو بااختیار بنانے کے لیے نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئیں اور ہندوستان کو محفوظ، مضبوط اور خود انحصار بنانے کی کوششوں میں حکومت کی مدد کریں۔طلباءکو ہندوستانی روایات، اقدار اور ثقافت کے بارے میں علم حاصل کرنے کی طرف یکساں توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اسے کردار کی نشوونما کا ایک لازمی پہلو قرار دیا۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ سوامی وویکانند، مہاتما گاندھی اور رابندر ناتھ ٹیگور جیسی شخصیات سے تحریک حاصل کریں جنہوں نے معاشرے کے سامنے اقدار کو پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدار آگے بڑھتے ہوئے ہندوستان کو مکمل کر دیں گی۔سنگھ نے کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط ارادے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں زندگی کا حصہ ہیں اور کسی کو اتار چڑھاو¿ سے بہہ نہیں جانا چاہیے۔کوٹا میں آئی آئی ٹی اور این ای ای ٹی کے خواہشمندوں کی خودکشی کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے طلبائ پر زور دیا کہ وہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی مقصد یا خواب زندگی سے بڑا نہیں ہے۔اگر کوئی بچہ ایسا سخت قدم اٹھاتا ہے تو اسے معاشرے کی اجتماعی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے تمام والدین، رشتہ داروں، اساتذہ اور دوستوں پر زور دیا کہ وہ کبھی بھی بچوں کو ان کے امتحان کے نتائج کی بنیاد پر نہ پرکھیں بلکہ ان کی محنت کا اندازہ لگائیں۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS