Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کپواڑہ میں سرکاری ملازم سمیت دو منشیات فروش گرفتار/پولیس

by Indian Times
20/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ میں سرکاری ملازم سمیت دو منشیات فروش گرفتار/پولیس
سری نگر،19اپریل/یو این آئی/منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولیس نے سوگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران سرکاری ملازم سمیت دو منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی خادم حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او سوگام نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد واورہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک گاڑی زیر نمبر-6548 JK01X کو روک کر اس میں سوار دو افراد جن کی شناخت محکمہ تعلیم میں تعینات جونیئر اسسٹنٹ میر باضل ولد منظور احمد ساکن کرہامہ لولاب اور اسحاق خان عرف ڈی خان ولد محمد عبداللہ خان ساکن میدان پورہ لولاب کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لیا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 109گرام ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاءاور چرس کو برآمد کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 28کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی گرفتاری سے لولاب میں اس کاروبار سے جڑے افراد کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر لوگوں کو پولیس کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

نئی دلی میں آرمی کمانڈرس کی کانفرنس کا باضابطہ طور پر آغاز آج سے ہوگا

Next Post

چیف جسٹس نے فاسٹ ٹریک کورٹ جموں کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف جسٹس نے فاسٹ ٹریک کورٹ جموں کا کیااِفتتاح

چیف جسٹس نے فاسٹ ٹریک کورٹ جموں کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS