جموں وکشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اسمبلی انتخابات ناگزیر/الطاف بخاری
راجوری/29اپریل/اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوگ اپنی عزت اور وقار کی بحالی چاہتے ہیںاپنی پارٹی صدر سید سید محمد الطاف بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے جموں وکشمیر میں بلا تاخیر اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ضلع راجوری میں ایک تاریخی عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا”جموں وکشمیر کے لوگ بیروکریٹک نظام میں خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے لوگوں میں احساس ِ اجنبیت میں اضافہ ہورہا ہے ، وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں جس کو جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے“۔بخاری نے کہاکہ ”لوگوں کو بنیادی ضروریات چاہئے وہ بجلی، پینے کا صاف پانی، سڑک یا اسپتالوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ہو یا پھر تعلیمی ادارے وہ راجوری اور اِس کے سرحدی دیہات میں بیروکریٹوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ سول انتظامیہ مکمل طور ناکام ہوچکی ہے، یہ اہم وقت ہے کہ لوگوںکے اعتماد کو بحال کیاجائے جوکہ اپنا منتخب نمائندہ یا سرکار نہ ہونے کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں“۔ان کا کہناتھاکہ دونوں خطوں کے لوگوں کا مطالبہ ایک ہی ہے کہ ریاستی درجہ بحال کیاجائے اور بلا تاخیر جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیاکہ اگر آپ کرناٹکہ ، ا±ترپردیش، بہار، گجرات اور ملک کی دیگر ریاستوں اورمرکزی زیر انتظام علاقوں میں انتخابات کراسکتے ہیں تو پھر جموں وکشمیر میں تاخیر کیوں؟۔ لوگ اپنا عزت اور وقار واپس چاہتے ہیں جوکہ ریاستی درجہ کی بحالی سے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران نے ناجائز تجاوزات مخالف مہم ، اولڈ ایج پنشن اسکیم کی لوازمات کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا لیکن زیر التواترقیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کرنا بھول گئے۔الطاف بخاری نے کہاکہ”ضلع راجوری کے اندر مختلف محکموں میں آسامیاں خالی پڑی ہیں جنہیں پ±ر کرنے کے لئے کوئی اقدام نہ ا±ٹھایاگیا۔ نوجوان روزگار کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر ہیں، حکومت مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے بھرتی ایجنسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاجن کی وجہ سے سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں میں بد اعتمادی پیدا ہوئی۔الطاف بخاری نے مزید کہاکہ ”جموں وکشمیر میں عام آدمی کے لئے حالات سازگار نہیں۔ بیروکریٹس جموں وکشمیر اور اِس کے لوگوں کی فلاح کے لئے کوئی کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شفافیت کے نام پر گاو ¿ں سطح پر پانچ لاکھ تک کے کاموں کے لئے بھی ٹینڈرنگ عمل پر مجبور کرکے متعلقہ گاو ¿ں کے مقامی ورکروں کو نظر انداز کیاگیا۔ نوجوان بے روزگار ہیں لیکن ٹھیکیدار جن کی افسران کے ساتھ سازباز ہے وہ گاو ¿ں سطح پر ٹھیکے حاصل کر رہے ہیں۔ راجوری ضلع کی بیشتر پنچایتوں/گاو ¿ں میں فنڈز کی عدم دستیابی سے ترقیاتی عمل رکا پڑا ہے۔الطاف بخاری نے کہاکہ منتخب حکومت لوگوں کے تئیں اپنے کاموں کے لئے جوابدہ ہوتی ہے جبکہ بیروکریٹس لوگوں کے سامنے جوابدہ نہیں۔ اگر ہم نے اگلی سرکار بنائی تو ا±ن افسران کو جوابدہ بنایاجائے گا جوکہ ترقیاتی کاموں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے غیر مقامی گاو ¿ں والوں کو ٹھیکے الاٹ کئے ہیں۔اپنی پارٹی کا قیام لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے اور لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے عمل میں لایاگیاہے۔الطاف بخاری کا مزید کہناتھاکہ اپنی پارٹی کے قیام سے حزب اختلاف جماعتیں لوگوں کے درمیان مشکو ک ہوگئیں اور وہ اپنی زمین کھوچکی ہیں۔حزب اختلاف سیاستدان 5اگست2019کے فیصلے کے بعد اپنے گھروں، گیسٹ ہاو ¿س اور ہوٹلوں میں خاموشی اختیار کرکے اپنے دن پرسکون گذار رہے تھے لیکن ہم خاموش نہیں رہے۔ ہم نے خود کو خطرے میں ڈالا اور لوگوں کی نمائندگی کے لئے آگے آئے۔اپنی پارٹی کے صحیح معنوں میں لوگوں کی ترجمانی کی، ا±ن کو سچ بتایا اور حالات وحقائق سے گمراہ نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ”ہم جموں و کشمیر کے شہریوںکے لئے نوکری اور زمین کے تحفظ کے لیے دہلی گئے البتہ دوسری سیاسی جماعتیں جنہوں نے وقتاً فوقتاً جموں و کشمیر پر حکومت کی وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دہلی جاتی تھیں۔ اس لیے وہ عام عوام کی طرف سے بات نہیں کر سکتے۔ یہ واحد اپنی پارٹی ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور آنے والی نسل کو پرامن اور روشن مستقبل کی طرف لے جاسکتی ہے۔اِن سیاسی جماعتوں نے اپنی پارٹی کو بدنام کیاتاہم وہ خود دہلی گئے اور ہندوستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی لیکن فرق یہ تھا کہ اپنی پارٹی عوام کے لیے دہلی گئیاور اپوزیشن لیڈر اپنے لیے وہاں گئے“۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور دیگر روایتی سیاسی جماعتوں نے دو نوںخطوں کے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کی۔ وہ تقسیم کی سیاست کرتے ہیں تاہم ہم جموں و کشمیر میں لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں۔یہ ان کے منقسم منصوبے کا حصہ تھا کہ حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ میں حلقے بنائے گئے اور راجوری-اننت ناگ حلقہ مقامی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ راجوری میں لوگوں کو گجر، پہاڑی اور کشمیری کے نام پر تقسیم کرنے کی ایک بڑی کوشش کی گئی۔ صرف بی جے پی ہی نہیں، کانگریس پارٹی، این سی اور پی ڈی پی بھی خطوں کے ساتھ ساتھ لوگوں میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے برابر کے ذمہ دار ہیں۔تاہم انہوں نے راجوری کے لوگوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے ان کی تعریف کی۔تفرقہ انگیز قوتوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی پارٹی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنا پارٹ جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گا اور تمام خطوں کو یکساں نمائندگی ملے گی۔ہم جموں و کشمیر میں بلڈوزر کی سیاست کو پنپنے نہیں دیں گے۔ سماج کے ہر طبقے کے لوگ اس کے خلاف ہیں۔ لوگ امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں اور اپنی پارٹی استحکام اور مساوی ترقی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان جموں وکشمیر اور ملک کا مستقبل ہیں۔ لہٰذا ا±ن کی رہنمائی کی جانی چاہئے تاکہ وہ ا±س راستے پر چلیں جس پر امن اور ترقی ہے اور تشددکو تر ک کریں۔ اپنی پارٹی نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی نے اپنے خطاب میں تفصیلی طور راجوری کی عوام کو درپیش مشکلات ومسائل کو ا±جاگر کیا۔ انہوں نے کہا”منتخب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے افسران لوگوں کو دفاتر کے باہر قطاروں میں کھڑا رہنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اِ ن کا رویہ عوام دوستانہ نہیں۔ عمر رسیدہ افراد کو پنشن کی حصولی کے لئے لوازمات مکمل کرنے میں در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔ ترقیاتی عمل رک چکا ہے۔ افسران اپنی مرضی ومنشائ کے مطابق کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنگلات حقوق قانون کی عمل آوری ایک بڑا عوامی مسئلہ ہے۔ اس کے حکومت نے بلند وبانگ دعوے کئے لیکن ابھی تک اس کو جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر عملا یا نہیں گیا۔ صوبائی صدر سردار منجیت سنگھ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا اور اپنی پارٹی کے فلاحی پروگراموں اور فلاحی اقدام بارے تفصیلی طور عوام کو آگاہ کیا۔سابقہ ایم ایل اے راجوری اور سنیئر اپنی پارٹی لیڈر چوہدری قمر ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلاک میں فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی عمل ٹھپ پڑا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرے۔ سماج کے کمزور طبقہ جات اور غریب افراد کے مسائل پر افسران ترجیحی دیں۔ انہوں نے ڈیلی ویجروں کی مستقلی اور بقیہ ا±جرتوں کی واگذاری کا بھی مطالبہ کیا۔پارٹی ضلع صدر راجوری سید منظور حسین شاہ نے شکریہ تحریک پیش کیا۔ اس موقع پر بشن اپل، بی ڈی سی شمیمہ اختر، رقیق احمد خان، منشی عالم دین، فضل چوہان، چوہدری میر حسین، سائیں خان، حاجی جمشید، علی چوہدری، صوفی عالم دین، علی محمد ، چیئرمین محمد اشرف خان، خلیل لون، اقبال چوہدری وغیرہ بھی موجود تھے۔






