دفعہ 370کے مسئلے کو وزیر اعظم نے پل میں حل کر دیا / امیت شاہ
سرینگر/29اپریل/ سی این آئی/سال 2014 سے پہلے مختلف گھوٹالوں کی خبریں آتی تھیں لیکن اب مرکز میں موجود حکومت کی ترقیاتی اسکیموں اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی بات کی جاتی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی 70 سال سے ایودھیا میں رام مندر اور جموں کشمیر میں دفعہ 370کے مسئلے کو روک رہی تھی لیکن وزیر اعظم مودی عدالت کا فیصلہ لے آئے اور جیسے ہی عدالت کا فیصلہ آیا، انہوں نے رام مندر کی بنیاد رکھنے کا کام کیا۔امیت شاہ نے کہا میں یہ کہتا ہوں کہ سال 2024 میں رام کے عظیم مندر کی تعمیر کا کام اسی جگہ مکمل ہو جائے گا جہاں ایودھیا میں رام کی پیدائش ہوئی تھی۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کرناٹک کے اڈوپی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی 70 سال سے رام مندر کے سوال کو روک رہی ہے، اسے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی جی عدالت کا فیصلہ لے آئے اور جیسے ہی عدالت کا فیصلہ آیا، انہوں نے رام مندر کی بنیاد رکھنے کا کام کیا۔ میں یہ کہتا ہوں کہ 2024 میں رام کے عظیم مندر کی تعمیر کا کام اسی جگہ مکمل ہو جائے گا جہاں ایودھیا میں رام کی پیدائش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سرکار 70سالوں میں نہ تو جموں کشمیر کو ظلم سے آزاد کر سکی اور نہ ہی رام مندر کی تعمیر کیلئے کوئی کام کیا گیا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے اقتدار سنبھالا اور ان مسائل کو ایک دم میں حل کیا ۔ کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ہے اور راہل گاندھی کی قیادت میں ریورس گیئر والی حکومت ہے۔ انہوں نے ا±ڈپی کے لوگوں سے پوچھا کہ آپ کو ڈبل انجن والی حکومت چاہیے یا ریورس گیئر والی حکومت؟۔ شاہ نے مزید کہا ”سال 2014 سے پہلے ہندوستان کے سیکورٹی خدشات پائے جا رہے تھے تاہم اب ملک سرجیکل اور فضائی حملوں پر فخر محسوس کرتا ہے، جو اڑی اور پلوامہ حملوں کے بعد ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے پاکستان کے خلاف کئے گئے“۔انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومت حکومت نہیں کرتی، عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد، ان کی حکومت نے مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست سے نو کروڑ فرضی ناموں کو کاٹ دیا۔”چاہے وہ پردھان منتری آواس یوجنا ہو یا اسکالرشپ یا کوئی اور اسکیم، ہم نے فوائد کی براہ راست منتقلی کے ذریعے بدعنوانی کی گنجائش کو ختم کر دیا ہے“۔






