Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا دورہ راجوری

by Indian Times
07/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا دورہ راجوری
جموں/6مئی/یو این آئی/ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔بتادیں کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں اکتوبر 2021 سے اب تک آٹھ حملوں میں 26 فوجی اہلکاروں سمیت 35 افراد از جان ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موصوف وزیر دفاع، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ جموں میں مختصر قیام کے بعد راجوری میں ایس آف سپیڈس ڈویڑن کے ہیڈ کوارٹر پر پہنچے۔انہوں نے کہا کہ موصوف وزیر دفاع نے کنڈی جنگجوﺅں کے خلاف جاری آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ پہلے ہی دلی سے جموں پہنچے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی، وائٹ نائیٹس کور کے کمانڈر اور صوبائی کمشنر جموں بھی راجوری کے لئے راج ناتھ سنگھ کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے جائے انکاﺅنٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ‘آپریشن ترینترا’ کے گراﺅنڈ کمانڈروں نے آپریشن کے بارے میں بریف کیا۔بتادیں کہ زائد از ایک دہائی قبل ملی ٹنسی سے پاک قرار دئے جانے والے صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع گذشتہ 18 مہینوں کے دوران کئی حملوں سے لرز اٹھے۔راجوری کے کنڈی علاقے میں پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت سال رواں کا تیسرا بڑا واقعہ ہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب پونچھ کے بھاٹا دوریاں علاقے میں جنگجوﺅں کی طرف سے ایک فوجی ٹرک پر حملے کے بعد پندرہ دنوں سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔20 اپریل کو کئے جانے والے اس حملے میں پانچ فوجی جوان از جان ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق اس واقعے کے پیش نظر زائد از ڈھائی سو افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے راجوری میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

مرکزی داخلہ سکریٹری نے پولیس ہیڈ کواٹر کا کیادورہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی داخلہ سکریٹری نے پولیس ہیڈ کواٹر کا کیادورہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

مرکزی داخلہ سکریٹری نے پولیس ہیڈ کواٹر کا کیادورہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS