Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری سیاحت نے سری نگر میں جی۔20 سے پہلے کی تقریبات کا آغاز کیا

by Indian Times
13/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری سیاحت نے سری نگر میں جی۔20 سے پہلے کی تقریبات کا آغاز کیا
سری نگر/انفو/سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابدرشید شاہ نے زبرون پارک میں سری نگر میں منعقد ہونے والے جی ۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ کی آئندہ تیسری میٹنگ کے سلسلے میں سیاحت سے متعلق بہت سی دِلفریب سرگرمیاں شروع کیںجن کا مقصد جموں و کشمیر کے دِلکش اور بے پناہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنا تھا ۔ ایونٹ کا آغاز ہوا میں غباروں کو چھوڑنے سے ہوا جو زبرون پہاڑی کے دامن میں دُنیا کی مشہور ڈ ل جھیل کے پُر سکون ساحلوں پر سیاحوں کے لئے دستیاب پُر کشش مقامات میں ایک پُر کشش مقام ہے۔اِس کے علاوہ سیکرٹری سیاحت نے سائیکلتھون، زبر وَن ٹریک اور صفائی مہم کا اِفتتاح کیا جو کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو یکساں طور پر مشغول اور خوش کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت راجہ یعقو ب فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر ان سیاحت کشمیر ، سینئر اَفسران اور سرکاری سکولوں کے بچے موجود تھے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جی۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے گئے مواقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ہم سب کے لئے ایک موقعہ ہے کہ ہم جموںوکشمیر کی سیاحت کو عالمی سطح پر فروغ دیں اور اَپنے خوبصورت خطے کو دُنیا کے سامنے پیش کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس میں بین الاقوامی اور ملکی سیاحوں کی تعداد میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے اہم اِقتصادی اَثرات کا تصور کرتے ہوئے مزید کہا کہ جی۔20 ایونٹ جموںوکشمیر کی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے جس سے دستکاری ، ہینڈ لوم ، تجارت ، سفر اور سیاحت جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے مزید کہا ،” زائد اَز 150 غیر ملکی اور قومی مندوبین کی شرکت سے یہ تقریب جموںوکشمیر کو اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک بے مثال عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس میں مندوبین ہمارے خطے کے لئے سفیر کے طورپر کام کرتے ہیں۔“اُنہوں نے ناظم سیاحت کشمیر اور ان کی ٹیم کی ان شاندار سرگرمیوں کے اِنعقاد میں اَنتھک کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے سیاحوں کے لئے اِضافی پُر کشش مقامات پیدا کرنے کے لئے ان کی وابستگی کو سراہا۔اِس سے قبل ناظم سیاحت کشمیر راجہ یعقوب فاروق نے سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے آغاز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب خطے کی سیاحت کی پیشکش کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر میں جی۔20 سے پہلے کی سرگرمیوں کا سلسلہ نہ صرف سیاحوں کو مسحور کرنے کے لئے تیار ہے بلکہ جموںوکشمیر کے متحرک اور مدعو ماحول کا بھی ثبوت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،” جی ۔20 ایونٹ کے قریب آنے سے خطہ قدرتی خوبصورتی ، ثقافت اور عالمی سامعین کے لئے گرمجوشی سے مہمان نوازی کے اَپنے منفرد اِمتزاج کو دِکھانے کے موقعہ کا بے تابی سے اِنتظار کر رہا ہے ۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر سمارٹ سٹی کے تین پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے میلہ ماتا کھیر بھوانی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے میلہ ماتا کھیر بھوانی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

صوبائی کمشنر کشمیر نے میلہ ماتا کھیر بھوانی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS