جے اینڈ کے ایس سی اِی آر ٹی نے ٹوائی کیتھون 2023ءکا آغاز کیا
جموں/انفو/سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( ایس سی ای آر ٹی ) جموں و کشمیر نے جے اینڈ کے بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں ” جدید خیالات کا فروغ اور مقامی ورثے کا احیاء“ عنوان سے ٹوائی کیتھون ۔2023 ءکا آغاز کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمار نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ناظم آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر بی ایس سہائے مہمان خصوصی تھے ۔ یہ تقریب ناظم ایس سی ای آر ٹی اور چیئرمین جے اینڈ کے بورڈ آف سکول ایجوکیشن پروفیسر پریکشت سنگھ منہاس کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ٹوائی کیتھون۔ 2023 ءکے بروشر ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے اور ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں کے علاوہ دیگر معززین کی موجودگی میں جاری کیا ۔ ٹوائی کیتھون۔ 2023 ءکھلونوں اور کھیلوں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو اختراعی خیالات ، علاقائی وسائل کے اِستعمال اور ہمارے مقامی ورثے کے احیاءکی عکاسی کرتے ہیں ۔ اِس موقعہ پر ڈاکٹر بی ایس سہائے نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان ذہنوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کی اہمیت پر زور دیا ۔ اِس موقعہ پر پروفیسر پرکشت سنگھ منہاس نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کو مکمل ، خوشگوار اور تجرباتی بنانے کیلئے کھلونوں اور کھیلوں کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ ایونٹ کے آغاز کے دوران جموںوکشمیر یو ٹی بھر کے سکول جے کے ایس سی ای آر ٹی کے ڈی اور ڈی آئی ای ٹی کو لائیو یو ٹیوب سٹریمنگ اور گوگل میٹ کے ذریعے ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی سہولیت فراہم کرنے کیلئے منسلک کیا گیا تھا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں سپیشل سیکرٹری ایس ای ڈی کانتا دیوی ، سپیشل سیکرٹری ایس ای ڈی انو بہل ، ڈائریکٹر فائنانس افتخار حسین چوہان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں، جوائینٹ ڈائریکٹر آئی /سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر ڈی ایس ای ، ڈائریکٹر اکیڈمکس جے کے بوس ، جوائینٹ سیکرٹری امتحان جے کے بوس اور دیگر متعلقین شامل تھے ۔ ناظم سکولی تعلیم کشمیر ، جوائنٹ ڈائریکٹر جے کے ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل آفس کشمیر آن لائن موڈ کے ذریعے منسلک رہے ۔ جوائنٹ ڈائریکٹر جے کے ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل آفس جموں ایچ آر پکھرو نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔






