Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جی ٹونٹی اجلاس سے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا : چیف سیکریٹری

by Indian Times
22/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی ٹونٹی اجلاس سے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا : چیف سیکریٹری
سری نگر/21مئی/ یو این آئی/جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اتوار کے روز کہا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا یونین ٹریٹری کے لوگ بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ 88لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاح وارد کشمیر ہوئے اورا مسال اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر سرکار نے مزید 300سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے او راس سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے صرف سری نگر میں ہی تعمیر وترقی کے کام شروع نہیں کئے بلکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سیاحتی شعبے سے کافی لوگ جڑے ہیں اور سات فیصد معیشت اسی شعبے سے جڑی ہوئی ہے۔چیف سیکریٹری نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ 88لاکھ سیاحوں نے کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف ا±ٹھایا اور امسال اس میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور اس سے ہی یہاں کے حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق اگلے سال کشمیر سے کنیاکماری تک ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔چیف سیکریٹری کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں مزید تین سو سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہیں اور انہیں بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں صرف گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ ہی سیاحتی مقامات نہیں بلکہ اس سے بھی خوبصورتی جگہیں یہاں پر موجود ہیں۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہاکہ سری نگر کو مزید خوبصورت بنانے کی خاطر موجودہ انتظامیہ نے ریور فرنٹ پولیو ویو اور جھیل ڈل کو مزید جاذب نظر بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد کرنے کافیصلہ لیا جو یہاں کے لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سیاحتی مقامات پر قدرتی نظاروں کا لطف ا±ٹھا رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔موصوف چیف سیکریٹری نے کہاکہ میٹنگ میں امریکہ سمیت کئی اور بین الاقوامی ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

تیسری ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ کےلئے والہانہ خیر مقدم

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS