Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

سری نگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج /ڈاکٹر جتندر سنگھ

by Indian Times
24/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج /ڈاکٹر جتندر سنگھ
سری نگر/23مئی /یو این آئی/وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کا ایک عجیب امتزاج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے چیلنجز، خدشات اور معیارات عالمی نوعیت کے ہیں اور ہماری ترقی بھی عالمی ہونی چاہئے۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جہاں تک معیشت، موحولیات اور سماج کے تئیں ذمہ داری کا تعلق ہے تو بھارت عالمی سطح پر اپنی ذمہ داری کو شیئر کرنے کے لئے تیار ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج جب ہم یہاں سری نگر کے خوبصورت مقام پر مل رہے ہیں تو ہمارے اندر یہ گہرا احساس ہے کہ ہم سب گلوب کا ایک حصہ ہیں بھارت کے چیلنجز، خدشات اور معیارات عالمی نوعیت کے ہیں اور ہماری ترقی بھی عالمی ہونی چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی موحولیاتی چلینجز کے تئیں متفکر ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس منعقد ہونے کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کا ایک عجیب امتزاج ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر فارسی کے ساتھ ساتھ سنسکرت کے علم و ادب کا ایک قدیم گہوارہ ہے اور یہاں قالین بافی سے لے کر شال بافی تک مختلف النوع کاریگری موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس اپ گریڈ شدہ جدید انفراسٹرکچر پروجیکٹس ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے جو افل ٹاور سے بھی 35 میٹر اونچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایشیا کی سب سے بڑی دو سمتی روڈ ٹنل ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ بہت خوشی ہوئی کہ ٹورزم ورکنگ گروپس اچھی سمت میں ترقی پذیر ہیں۔انہوں نے کہا: ‘مجھے یقین ہے کہ جی ٹونٹی کے تمام ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظییوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں سیاحت کی صنعت کے دوام کے لئے جامع، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن رہنما خطوط حاصل ہوں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ جی ٹونٹی مندوبین ملک میں جہاں بھی جائیں گے تو لوگ ان کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کریں گے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گردانی سرگرمیوں کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے، پاکستان کو بات کرنےکا کوئی حق نہیں/جی کے ریڈی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے، پاکستان کو بات کرنےکا کوئی حق نہیں/جی کے ریڈی

جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے، پاکستان کو بات کرنےکا کوئی حق نہیں/جی کے ریڈی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS