Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس اختتام پذیر

by Indian Times
25/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس اختتام پذیر
سری نگر24/مئی /یو این آئی/سری نگر میں منعقد ہونے والا سہہ روزہ تاریخی جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کے آخری دن برستی بارشوں کے بیچ مندوبین مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہے اور وہ مغل باغات کی پر کیف و دلکش نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مندوبین نے بدھ کی صبح، گرینڈ للت ہوٹل جہاں وہ مقیم تھے، کے وسیع احاطے میں یوگا سیشن میں حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ مندوبین اور بھارت کی جی ٹونٹی کے شرپا امیتاب کانٹ نے چشمہ شاہی کے نزدیک واقع رائیل سپرنگ گالف کورس میں گالف بھی کھلیا۔بعد ازاں مندوبین نے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع مشہور مغل باغ نشاط باغ کی سیر کی اور اس کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔اس باغ میں مندوبین کو سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا گیا اور بعض خواتین مندوبین نے کشمیر کا مخصوص روایتی لباس زیب تن کرکے گروپ تصویریں بھی کھینچیں۔بعد سہہ مندوبین نے لالچوک میں واقع سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت آراستہ و پیراستہ پولوویو مارکیٹ کا دورہ کیا۔یو این آئی نمائندے کے مطابق مندوبین نے اس مارکیٹ میں قریب ایک گھنٹے تک قیام کیا اور اس دوران انہوں نے مختلف قسموں کی چیزوں خاص طور پر ڈرائی فروٹ اور کشمیری شال وغیرہ کی شاپنگ کی۔اس موقع پر نیدر لینڈز کے سفیر جوائس نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس سے بہتر نتائج بر آمد ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اور حکومت نے بھی اس اجلاس کے لئے بہترین انتظامات کئے ہوئے تھے۔کوریا کے سفیر چینگ جے بوک نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں آکر خوشی ہوئی اور یہاں کے لوگوں نے جس طرح سے مہمان نوازی کی وہ سراہنا کے قابل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولو وویو مارکیٹ کافی اچھا دکھائی دے رہا ہے اور یہاں شاپنگ کرنے میں اپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔ برازیل کے مندو ب نے کہاکہ پچھلے تین روز سے کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اُٹھایا ۔ انہوں نے کہاکہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران جموںوکشمیر میں سیاحتی شعبے کو مزید بنانے پر زور دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ سنگار پور کے ممبر نے پولو وویو میں نامہ نگار وں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ شہر سری نگر کافی خوبصورت ہے اور جھیل ڈل نے اس کی خوبصورتی کو دوبالا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی ٹونٹی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے پر ممبران ممالک کے درمیان گفت وشنید ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں ایک ہے اور یہاں پر بار بار آنے کو جی چاہتا ہے۔ بتادیں کہ سری نگر میں 22 مئی کو سہہ روزہ جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس شروع ہوا تھا۔یہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والا سب سے برا بین الاقوامی سطح کا اجلاس ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین پیر کی صبح دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے تھے۔وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے کانسپورہ میں بلاک دیو س کا اِنعقاد کیا

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا

جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS