Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر کو ترقی کی نئی بلندیاں چھونے سے نہیں روک سکتی:منوج سنہا

by Indian Times
30/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر کو ترقی کی نئی بلندیاں چھونے سے نہیں روک سکتی:منوج سنہا
جموں،29 مئی /یو این آئی/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی طاقت جموں و کشمیر کو تعمیر و ترقی کی نئی منزلیں طے کرنے سے روک نہیں سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں بھی کشمیر کی طرح بدل رہا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں جمبو چڑیا گھر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر بدل رہا ہے اور یونین ٹریٹری بھر میں دن رات ترقی کے کام ہو رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج ہمارے پاس شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہے جو 32 سو کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور جو 62.17 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہوا ہے’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں کے دریا توی پر بھی بہت جلد رویور فرنٹ تیار کیا جائے گا اور بالا جی مندر کا افتتاح 8 جون کو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ‘یونین ٹریٹری انتظامیہ جموں کا تقدیر بدل رہی ہے لہذا اس خطے کے لوگوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیتے ہوئے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے’۔جمبو چڑیا گھر میں مختلف قسم کے جانور، ویو پوائنٹس، ایمفی تھیٹر، سووینئر شاپ، پارکس، نیچر ٹریلر، ریفریشمنٹ پوائنٹس وغیرہ موجود ہوں گے۔دریں اثنا محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اس چڑیا گھر میں پہلے ہفتے کے دوران مفت داخلہ ہوگا۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی

Next Post

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS