نوجوان ہی مستقبل کے اصل معمار اور محافظ/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
بارہمولہ۰۳/، مئی جے کے این ایس/ جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روزبارہمولہ کادورہ کیا،جہاںانہوںنے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میںضلع میں کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں،کسانوں کیلئے7 کسٹم خدمات مراکز،SHGsیعنی سیلف ہہلپ گروپوں کیلئے9پولی گرین ہاوسز کاافتتاح کیا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار،ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیدسحرش اصغر،ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ،صدر میونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار،صدر میونسپل کونسل بارہمولہ توصیف ریناا ورمختلف محکموںکے سینئر افسر ان اورانجینئرس بھی موجود تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیدسحرش اصغراورصدر میونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کارکی موجودگی میں امرگڑھ بائی پاس سوپور کے قریب انٹری گیٹ کی تنصیب اور تعمیرکے پروجیکٹ کاسنگ بنیاد رکھا۔جبکہ لیفٹنٹ گورنر نے صوبائی کمشنر کشمیر،ضلعی ترقیاتی کمشنر بارہمولہ،ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ،اورصدر میونسپل کونسل بارہمولہ توصیف رینا کی موجودگی میں جن دیگرکاموں اور پروجیکٹوں کاافتتاح کیا یاکہ اُن کا سنگ بنیاد رکھا،اُن میں کلاس روم بلاک برائے گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی(سنگ بنیاد)،ہوسٹل برائے گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی(سنگ بنیاد)،ریجنل واٹر سپلائی اسکیم کریری تحت جل جیول مشن (افتتاح)اور ڈسٹرکٹ لائبریری بارہمولہ کا سنگ بنیاد شامل ہے۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ خواہش مند ضلع بارہمولہ گزشتہ چند سالوں میں خود کو معاشی اہمیت کے مرکز میں تبدیل کر چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی یعنی ربط سازی اور خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دینے میں ہمارے اقدامات نے مواقع کی ایک وسیع صف کھول دی ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کاکہناتھاکہ متوازن ترقی پر توجہ دینے سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور پسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے سے جوڑا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار اور محافظ ہیں اور جموں و کشمیر کی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کےلئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور یہ مشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (HADP)جموں وکشمیرکی تین چوتھائی آبادی کو بااختیار بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر کاکہناتھاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسان رابطہ مہم سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی مداخلتیں پائیدار ترقی اور ترقی کا باعث بنیں۔منوج سنہا نے کہاکہ ہندوستان ڈیجیٹل انقلاب، ترقی میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اسبات پرزوردیاکہ ہمیں اعلیٰ مقصد حاصل کرنا چاہیے اور بہترین کارکردگی کا ماحول بنانا چاہیے، تاکہ جموں و کشمیر اپنے ملک کو عالمی سپر پاور کے طور پر تعمیر کرنے کے خواب کو پورا کرنے میں اجتماعی طور پر اپنا حصہ ڈال سکے۔






