Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پرعزم/ منوج سنہا

by Indian Times
03/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پرعزم/ منوج سنہا
سری نگر02/جون /یو این آئی/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز فعال بنا دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن، وزارت آیوش کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘حکومت جموں وکشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت و فلاح و بہبود کے مراکز کو فعال بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مرکزی اسکیم کے تحت 17 نئی آیوش ڈسپنسریوں کو فعال بنایا گیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران مزید 17 ڈسپنسریوں کو فعال بنا دیا جائے گا۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے 5 اضلاع کولگام، کٹھوعہ، کپوارہ، کشتواڑ اور سانبہ میں 50 بستروں والے آیوش اسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے 2020 سے جموں و کشمیر کی کم از کم نصف آبادی کو آیوش مدافعتی بوسٹر اور معاون ادویات دی گئی ہیں۔کشمیر یونیورسٹی میں حال ہی میں منعقدہ یوتھ ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘عرصہ دراز کے بعد بلکہ میں کہوں گا کہ پہلی بار کشمیر یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا جس میں کشمیر کے لوگوں نے شرکت کی’۔منوج سنہا نے کہا کہ اس ایونٹ کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اس کا چرچا ہے۔انہوں نے اس کی کامیابی کے لئے کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی اور طلبا کو مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا تھا: ’16 ریاستوں کے وزرا کشمیر میں تھے اور جب بھی یہاں اس نوعیت کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو لوگوں کا حکومت میں یقین بڑھ جاتا ہے’۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جموں و کشمیر قدیم زمانہ سے ہی آیورویدک کے شعبہ صحت کا مرکز رہا ہے اور یہاں قدیم زمانے سے ہی آیورویدک اور یونانی ہسپتال رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ آیور ویدک میڈکل کو مضبوط بنانے کے لئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے سخت محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اکھنور میں ایک گورنمنٹ آہورویدک میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس میں سیکھنے والوں کے لئے 35 نشستوں کی گنجائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح گاندر بل میں بھی ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کیا گیا۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے نے بھی کئی سنگ میل طے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ 1.8کروڑ سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔ان کا کہنا تھا: ‘میں نے پہلے ہی یہ کہا ہے کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے جموں وکشمیر نے عالمی سیاحت کے نقشے میں جگہ پائی ہے’۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں طبی اور فلاض و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پر عزم ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرشوتم روپالا نے سرینگر میں پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

Next Post

مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کاکیا معائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کاکیا معائینہ

مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کاکیا معائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS