Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کاکیا معائینہ

by Indian Times
03/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کاکیا معائینہ
ڈوڈہ/انفو/مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور مرکزی نوڈل آفیسر جل شکتی ابھیان ،کیچ دی رین انگشومن ڈے نے منریگا کے تحت بنائے گئے اَمرت سرووروں کا معائینہ کرنے کے لئے پنچایت پرانو کے تھلرو گاﺅں اور اپر بھلہ کا دورہ کیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کے ہمراہ سائنسدان ڈی، سی جی ڈبلیو بی، گارگی شرما اور جل شکتی ابھیان کے ممبران کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ انجینئرجل شکتی محکمہ انیل گپتا اور دیگر متعلقہ انجینئر وں اور ملازمین تھے۔اُنہوں نے پنچایت پرانو کے تھلروں گاﺅں میں مختلف پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور سائنسدان ڈی سی جی ڈبلیو بی ، جل شکتی ابھیان کے اراکین نے ضلع کے اَپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دِن پی آر آئی اَراکین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔ کچھ پی آر آئی ارکان نے بذریعہ ورچیول موڈ اِستفساری گفتگو میں حصہ لیا۔اُنہوں نے ان کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لیا۔جوائنٹ سیکرٹری نے اِجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے پی آرآئیز سے کہا کہ وہ جی پی ڈی پی ، منریگا اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی کریں تاکہ پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی جاسکے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ اور اس کے درست استعمال، پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ اور وافر پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔جل شکتی ابھیان مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو ملک میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔اِس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، پانی کی ذخیرہ کرنے کو فروغ دینا ، پانی ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔میٹنگ میںچیئرمین بی ڈی سی ،ممبر ڈی ڈی سی، ضلع ترقیاتی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایس ای جل شکتی محکمہ، اور محکمہ جل شکتی کے دیگر افسران اورپی آر آئی کے اراکین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پرعزم/ منوج سنہا

Next Post

سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS