Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

by Indian Times
03/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا
سری نگر/انفو/ضلعی اِنتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر چیف ایجوکیشن آفس سری نگر کے اِشتراک سے ضلع سری نگر کے مختلف تعلیمی اِداروں میں ’ نشا مُکت بھارت‘ بھارت کے تحت بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقاد کیا ،تاکہ لوگوں میں منشیات کی بدعت اور اس کی سمگلنگ کے مضر اَثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔شرکا¿ نے نوجوان پود کو منشیات کے مضر اور مہلک اَثرات سے آگاہ کرنے کے لئے سکٹس ، نُکڑ اور دیگر ثقافتی پروگراموں سے نوجوان نسل کو آگاہ کیا۔شُرکا ¿ نے پلے کارڈذاُٹھا رکھے تھے اور منشیات کے مضر اَثرات کے بارے میں سلوگنز بلند کئے تھے۔ اُنہوں نے تمباکو کی مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی اور سری نگر شہر کے مختلف حصوں میں عوامی مقامات پر تمباکو سے پاک زون قائم کرنے کے لئے رائے عامہ کو متحرک کیا۔اِسی طرح ضلع کے مختلف سکولوں میں اِی سی او کلب کے ساتھ رجسٹرڈ طلباءنے بھی مشن لائف اقدام کے تحت ماحولیاتی تحفظ او رصفائی کے بارے میں بیداری پیدا کی۔مقامی لوگوں نے ضلع اِنتظامیہ سری نگر کے عوام دوست اقدامات اور نوجوانوں میں منشیات کی بدعت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے اِس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگراموں کا مقصد ضلع میں منشیات سے پاک ماحول پیدا کرنا اور نوجوان پود کو منشیات کے مضر اَثرات سے بچانا ہے ۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع اِنتظامیہ سری نگر ضلع میں منشیات سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور اِس مقصد کے حصول کے لئے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ضلع اِنتظامیہ سری نگر نے چیف ایجوکیشن آفس سری نگر کے اشتراک سے ایک ہفتہ بھر کا کیلنڈر مرتب کیا ہے جس کے دوران ضلع بھر کے آٹھ تعلیمی زونوں کے 106 تعلیمی اِداروں میں بیداری ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری نے اَمرت سروروں کاکیا معائینہ

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر ہسپتالوں میں آن لائن اپائمنٹنٹس کی پیشکش پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر ہسپتالوں میں آن لائن اپائمنٹنٹس کی پیشکش پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر ہسپتالوں میں آن لائن اپائمنٹنٹس کی پیشکش پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS