Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر ہسپتالوں میں آن لائن اپائمنٹنٹس کی پیشکش پر زور دیا

by Indian Times
03/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر ہسپتالوں میں آن لائن اپائمنٹنٹس کی پیشکش پر زور دیا
سری نگر/انفو/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر کے صحت اِداروں میں ڈاکٹر وں کے ساتھ آن لائن اپائنٹمنٹ کی سہولیت کو بڑھانے پر زو ردیا۔ اُنہوں نے محکمہ صحت کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس سروس کو ایک ماہ کے اندر عوام تک پہنچانے کے لئے کام کریں۔اِن باتوں کا اظہار آج چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کما مہتا نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کی 12ویں گورننگ باڈی میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی ، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ، سیکرٹری صحت ، ایم ڈی این ایچ ایم ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر او رپرنسپل جی ایم سی جموں ، ڈائریکٹر ایم سی ایچ اینڈ آئی ، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر / جموں ، ڈائریکٹر آیوش اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ڈاکر ارون کما ر مہتا نے کہا کہ مریضوں کو پہلے سے آن لائن اپائنٹمنٹ ملک کے بہت سے پریمیئر ہسپتالوں میں دی جاتی ہےںاور محکمہ کو ہسپتال جانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے اَپنے نظام کو اس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ دستیاب آسان او رمو¿ثر نظام کو اَپنائیں ۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مریض کی تاریخ اور دیگر میراٹی ڈیٹا کو ڈیجیٹائزکریں تاکہ یہ چوبیس گھنٹے قابل رسائی رہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کرنے والے اِداروں ، آنگن واڑی مراکز او رتعلیمی اِداروں کے اعداد وشمار کو اِکٹھا کرنے سے ہر فرد کی پیدائش سے لے کر آج تک کی تمام صحت تفصیلات پر مشتمل ڈیٹابیس بن سکتا ہے ۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں یہاں کے تمام اَفراد کے صحت ریکارڈ کی صد فیصد ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کے لے اسے ایک مقصد بنائیں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت بھوپندر کمار او رایم ڈی این ایچ ایم آیوشی سوڈا ن نے محکمہ کے کام کاج بالخصوص نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ یہ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر کی صحت سہولیات میں کافی تعداد میں کریٹیکل کیئر ایمبولینس تعینات کی گئی ہیں او رلوگوں کو چوبیس گھنٹے بغیر پریشانی خدمات فراہم کرنے کے لئے 108 کال سینٹر کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ 2018-19 سے گذشتہ برسوں کے فنڈز کے استعمال میں ہر گزرتے سال کے ساتھ ترقی پذیر اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ یہ انکشاف ہو اکہ سال 2018-19 ءمیں دستیاب فنڈز کی 671.75 کروڑ میں سے استعمال کا فیصد 72فیصد تھا۔ یہ 2022-23ءمیں بڑھ کر 900.64 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جس کے اِستعمال کے فیصد نے کوانٹم لیپ لے کر گذشتہ مالی برس کے لئے 98.68 فیصد تک پہنچ گئی۔گورننگ باڈی نے مالی برس 2023-24ءکے لئے 1441.60 کروڑ روپے کے سٹیٹ پروگرام امپلی منٹیشن پروگرام ( ایس پی آئی پی ) کی توثیق کرنے کے لئے این ایچ ایم کی تجاویز اور کووِڈ جروری تشخیصی اور اَدویات کی خریداری ، ایچ ایم آئی ایس ( اِی۔ سہج)جیسے آئی ٹی اقدامات ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اورسی ایچ سیز سے لے کر ٹریشری کیئر ہسپتالوں تک کی عمل آوری پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس نے مشن کے کام کو بہتر اورمو¿ثر بنانے کے لئے موجودہ لیبر قوانین اور ایچ آر سے متعلق دیگر مسائل کے مطابق کنٹریکٹ پر کام کرنے والی خواتین ملازمین کے حق میں زچگی کی چھٹی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

Next Post

سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کیلئے کام جاری راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کیلئے کام جاری راجناتھ سنگھ

سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کیلئے کام جاری راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS