Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

یاتریوں کےلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے کوشاں /منوج سنہا

by Indian Times
04/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یاتریوں کےلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے کوشاں /منوج سنہا
سری نگر03/جون/ یو این آئی /جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے رسمی آغاز کے موقع پر پرتھم پوجا میں شرکت کی۔انہوں نے بابا امرناتھ جی کا آشیرواد اور سب کی اچھی صحت اور تندرستی کی دعا کی۔بتادیں کہ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ ہر سال جیشھ پورنیما کے مقدس موقعے پر پوتر گھپا میں پرتھم پوجا کا اہتمام کرتا ہے۔بعد ازاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے ملک بھر سے یاتری آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور شرائن بورڈ یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ یہ یاترا 31 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے کہا: ‘میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ جس طرح وہ ہر سال اس یاترا کے لئے اپنا بھر پور تعاون دیتے ہیں اسی طرح اس سال بھی دیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کو ایک اچھا تجربہ لے کر کے واپس جائیں گے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاترا سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روز گار فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاتری آئیں گے اس سے یہاں کی معیشت زیادہ مضبوط ہوگی۔یاترا ٹریک کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘یہ سچ ہے کہ اس سال برف باری کافی ہوئی لیکن بی آر او نے اچھے ڈھنگ سے کام کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے کچھ دنوں میں روڈ پوری طرح سے ٹھیک ہوں گے’۔منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘پوری دنیا کے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے بابا امرناتھ کے پوتر گھپا کی زیارت کرنا زندگی بھر کا خواب ہے’۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے اہلکار اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں کہ یاترا کے دوران عقیدت مندوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ ہم یاتریوں کے لیے بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں’۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر نے محکمہ کے کام کاج کا لیاجائزہ

Next Post

جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے: آر آر بھٹناگر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے: آر آر بھٹناگر

جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے: آر آر بھٹناگر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS