Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

تمام گھرانوں کو پینے کے مناسب اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے/ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان

by Indian Times
08/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

تمام گھرانوں کو پینے کے مناسب اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے/ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان
شوپیان/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے لوگوں کی شکایات اور مسائل کو ان کی دہلیز پر سننے اور ان کا اَزالہ کرنے کے لئے آج حرمین میں ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ابتداً، بی ڈی او حرمین ڈاکٹر عرفان علی نے بلاک کی ترقیاتی خاکہ پیش کیااو رموجودہ برس کے پلان کی تفصیلات پیش کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس برس کے دوران بلاک میں زائد اَز 900 کام کئے جارہے ہیں۔پروگرام میں دیہی ترقی ، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، پی ایچ سی ، حرمین ،ایچ ایس ایس میں نئے مضامین کا تعارف اور باغبانی ، بجلی کی فراہمی ، پی ایم اے وائی کے مختلف مسائل کو ازالے کے لئے عوامی نمائندوں نے پیش کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں پینے کے پانی کی دستیابی سمیت عوامی اہمیت کے مسائل لائے گئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان سے وعدہ کیا کہ چند ماہ کے اَندر ضلع کے تمام لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ” ہرگھر جل“ کا مشن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور اسے وقت کے اَندر فراہم کیا جائے گا ۔اِس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت دیکھی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالات کو بغور سنا او رمتعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل اور مطالبات کے فوری اور جلد ازالے کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اَفسران کو موقعہ پرہی ہدایات دیں اور اس کے لئے ذمہ داریوں کا تعین کیا۔مختلف اَفسران نے متعلق لوگوں کے مسائل کے سوالات اور مطالبات کا جواب دیا اور لوگوں کو علاقے میں جاری متعدد ترقیاتی کاموں او رسکیموں سے آگاہ کیا۔تقریب میں علاقے کے ڈی ڈی سی ممبران ، پی آر آئیز اور عام لوگوں نے شرکت کی۔اَفسران میں ایس ڈی ایم زینہ پورہ مشتاق احمد ، سی اِی او ، ڈی آئی او ، ایگزنز ، تحصیل دار ، بی ڈی او اور دیگر ضلعی اور تحصیل اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کا شادی پورہ میں بلاک دیوس کا اِنعقاد بانڈی پورہانفوضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شادی پورہ کے ہائیر سکینڈری سکول میں شکایتی ازالہ کیمپ کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں مقامی لوگوں اور پی آر آئیز نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اَپنی ترقیاتی اُمنگوں کو پیش کیا۔ پروگرام میں سڑکوں ، پانی کی فراہمی اور آبپاشی ، سکولوں میں اَساتذہ کی دستیابی ، راشن اور دیگر سماجی تحفظی سکیموں کی عمل آوری کے حوالے سے مسائل اُٹھائے گئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں اور پی آر آئی کی شکایات اور تجاویز کوبغور سنا اور مختلف مسائل کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے عوام پر زور دیا کہ وہ اَپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ نشے میں پھنسنے سے بچ سکیں۔اُنہوں نے پرنسپل ہائیر سیکنڈری شادی پورہ کو ہدایت دی کہ وہ منشیات سے نجات کے پروگرام منعقد کریں اور سکول اِنتظامی کو ہدایت دی کہ وہ وقفے وقفے سے والدین اور اَساتذہ کی میٹنگیں منعقد کریں تاکہ والدین گھر پر اَپنے بچوں کی نگرانی کرسکیں۔اِس موقعہ پر مقامی لوگوں نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے میں پولیس اور اِنتظامیہ کو سراہا او رعوام کی جانب سے اِس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔بعد میں ڈاکٹر اویس احمد نے محکمہ باغبانی کی جانب سے فراہم کردہ ہائی ڈینسٹی ایپل آرچرڈ شلواتھ کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے کسانوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اِ س سکیموں کا فائدہ اُٹھائیں جن کا مقصد ان کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سماجی و اِقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی بھی خواہشمند ہے اور اِس سلسلے میں آبپاشی سہولیات ، بہتر کھادوں ، ہائی ڈینسٹی پلانٹوں او ربیجوں کو بہتر بنا کر کسانوں کی پیداوار اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آمدنی کو بہتر بنانے کے لئے فصل اِنشورنس کے علاوہ متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے جموںوکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے پہلے قافلے کوہری جھندی دِکھا کر روانہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے جموںوکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے پہلے قافلے کوہری جھندی دِکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے جموںوکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے پہلے قافلے کوہری جھندی دِکھا کر روانہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS