Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کا شادی پورہ میں بلاک دیوس کا اِنعقاد بانڈی پورہانفوضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شادی پورہ کے ہائیر سکینڈری سکول میں شکایتی ازالہ کیمپ کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں مقامی لوگوں اور پی آر آئیز نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اَپنی ترقیاتی اُمنگوں کو پیش کیا۔ پروگرام میں سڑکوں ، پانی کی فراہمی اور آبپاشی ، سکولوں میں اَساتذہ کی دستیابی ، راشن اور دیگر سماجی تحفظی سکیموں کی عمل آوری کے حوالے سے مسائل اُٹھائے گئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں اور پی آر آئی کی شکایات اور تجاویز کوبغور سنا اور مختلف مسائل کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے عوام پر زور دیا کہ وہ اَپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ نشے میں پھنسنے سے بچ سکیں۔اُنہوں نے پرنسپل ہائیر سیکنڈری شادی پورہ کو ہدایت دی کہ وہ منشیات سے نجات کے پروگرام منعقد کریں اور سکول اِنتظامی کو ہدایت دی کہ وہ وقفے وقفے سے والدین اور اَساتذہ کی میٹنگیں منعقد کریں تاکہ والدین گھر پر اَپنے بچوں کی نگرانی کرسکیں۔اِس موقعہ پر مقامی لوگوں نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے میں پولیس اور اِنتظامیہ کو سراہا او رعوام کی جانب سے اِس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔بعد میں ڈاکٹر اویس احمد نے محکمہ باغبانی کی جانب سے فراہم کردہ ہائی ڈینسٹی ایپل آرچرڈ شلواتھ کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے کسانوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اِ س سکیموں کا فائدہ اُٹھائیں جن کا مقصد ان کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سماجی و اِقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی بھی خواہشمند ہے اور اِس سلسلے میں آبپاشی سہولیات ، بہتر کھادوں ، ہائی ڈینسٹی پلانٹوں او ربیجوں کو بہتر بنا کر کسانوں کی پیداوار اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آمدنی کو بہتر بنانے کے لئے فصل اِنشورنس کے علاوہ متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

by Indian Times
08/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کا شادی پورہ میں بلاک دیوس کا اِنعقاد
بانڈی پورہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شادی پورہ کے ہائیر سکینڈری سکول میں شکایتی ازالہ کیمپ کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں مقامی لوگوں اور پی آر آئیز نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اَپنی ترقیاتی اُمنگوں کو پیش کیا۔ پروگرام میں سڑکوں ، پانی کی فراہمی اور آبپاشی ، سکولوں میں اَساتذہ کی دستیابی ، راشن اور دیگر سماجی تحفظی سکیموں کی عمل آوری کے حوالے سے مسائل اُٹھائے گئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں اور پی آر آئی کی شکایات اور تجاویز کوبغور سنا اور مختلف مسائل کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے عوام پر زور دیا کہ وہ اَپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ نشے میں پھنسنے سے بچ سکیں۔اُنہوں نے پرنسپل ہائیر سیکنڈری شادی پورہ کو ہدایت دی کہ وہ منشیات سے نجات کے پروگرام منعقد کریں اور سکول اِنتظامی کو ہدایت دی کہ وہ وقفے وقفے سے والدین اور اَساتذہ کی میٹنگیں منعقد کریں تاکہ والدین گھر پر اَپنے بچوں کی نگرانی کرسکیں۔اِس موقعہ پر مقامی لوگوں نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے میں پولیس اور اِنتظامیہ کو سراہا او رعوام کی جانب سے اِس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔بعد میں ڈاکٹر اویس احمد نے محکمہ باغبانی کی جانب سے فراہم کردہ ہائی ڈینسٹی ایپل آرچرڈ شلواتھ کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے کسانوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اِ س سکیموں کا فائدہ اُٹھائیں جن کا مقصد ان کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سماجی و اِقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی بھی خواہشمند ہے اور اِس سلسلے میں آبپاشی سہولیات ، بہتر کھادوں ، ہائی ڈینسٹی پلانٹوں او ربیجوں کو بہتر بنا کر کسانوں کی پیداوار اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آمدنی کو بہتر بنانے کے لئے فصل اِنشورنس کے علاوہ متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سید الطاف بخاری کی پارٹی لیڈران اور کارکنان کو عوامی خدمت کےلئے متحرک رہنے کی تلقین

Next Post

تمام گھرانوں کو پینے کے مناسب اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے/ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
تمام گھرانوں کو پینے کے مناسب اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے/ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان

تمام گھرانوں کو پینے کے مناسب اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے/ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS