Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سکولی بچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

by Indian Times
14/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سکولی بچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی
بانڈی پورہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے سماج کے مستقبل رہنماﺅں کے ساتھ بامعنی روابط کو فروغ دینے کی کوشش میں آج منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں ہوپ سکول آف میرٹ اشٹنگو کے طلباءکے ساتھ ایک دِلچسپ اور معلوماتی سیشن میں حصہ لیا۔سیشن کا آغاز والہانہ استقبال اور ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے کردار اور ذمہ داریوں کے تعارف سے ہوا اور اِس کے علاوہ خیالات اور نقطہ نظر کے فعال تبادلے کا مشاہدہ کیا گیا کیوں کہ طلباءنے بے تابی سے اَپنے خیالات ، خدشات اور خواہشات ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ شیئر کیں۔سکولی بچوں نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں واقع مختلف دفاتر کا بھی دورہ کیا اور اَفسران او رملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ضلعی اِنتظامیہ نے حال ہی میں سکولی بچوں کو مختلف سرکاری دفاتر میں جانے، اَفسران سے بات چیت کرنے اور سرکاری ملازمین کے بارے میں جاننے کے لئے ایک پہل شروع کی ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِستفساری سیشن کامقصد نوجوان ذہنوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا اور شہری مصروفیت کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے اَپنی کمیونٹی کے اَندر مثبت تبدیلی لانے میں آنے والی نسلوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور اِجتماعی عمل کی طاقت پر زور دیا اور طلبا کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ شمولیت ، ماحولیاتی دیرپا او رسماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے سیشن اِنتظامیہ کے لئے نوجوان پود کے ساتھ جڑنے کے لئے ایک بہترین موقعہ کے طور پر کام کرتے ہیں ، ان میں شہری ذمہ داری کے احساس کو پروان چڑھاتے ہیں اور اُنہیں کمیونٹی میں مستقبل کے رہنما اور تبدیلی لانے والے بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے طلباءکی فعال شرکت کے لئے تعریف کا اِظہار کیا اور باخبر رہنے ، عوامی میٹنگوں میں حصہ لینے اور کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سب روشن مستقبل کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرسکے۔سکول کے چیئرمین جنید احمد نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ کا یہ اقدام ایک بصیرت انگیز او ر بااختیار بنانے والا تجربہ ثابت ہوا جس نے مقامی حکومت اور نوجوانوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی او راُِنہوںنے اس اقدام پر ضلعی اِنتظامیہ کا شکر یہ اَدا کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے پولی تکنیک کالجوں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے کا” ماحولیاتی مسائل اور سنگل یوز پلاسٹک فری “کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تقریب کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے کا” ماحولیاتی مسائل اور سنگل یوز پلاسٹک فری “کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تقریب کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS