Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے پولی تکنیک کالجوں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

by Indian Times
14/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے پولی تکنیک کالجوں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر/انفو/ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر کے پولی تکنیک کالجوں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے سدرشن کمار ، تمام اَضلاع کے پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپلوں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پولی تکنیک کالجوں کی کار کردگی اور کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا جس کا مقصد اِن تعلیمی اِداروں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور تکنیکی تعلیم میں بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔میٹنگ میں مشیر موصوف نے کہا کہ پولی تکنیک کالجوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور تیزی سے ترقی پذیر جاب مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے طلباءکو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانا ہمار ی ترجیح ہونی چاہیے کہ یہ اِدارے اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کریں او راَپنے پروگراموں کو صنعتی ضروریات کے مطابق بنائیں۔ اُنہوں نے طلباءکو عملی ہنر فراہم کرنے او راَفرادی قوت میں مو¿ثرطریقے سے حصہ اَدا کرنے کے لئے اُنہیں بااِختیار بنانے میں تکنیکی تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر میں پولی تکنیک اِداروں سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے طلباءکو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے اور لیبارٹریوں کو مسلسل اَپ گرید کرنے کی ضرور ت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تدریسی طریقہ کار کو بڑھانے او رسیکھنے کے ساز گار ماحول کو فروغ دینے کے لئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے پولی تکنیک کالجوں کے نتائج کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے ان میں سے کچھ اِداروںکے خراب نتائج کا سخت نوٹس لیا۔اُنہوں نے پرنسپل سیکرٹری اور ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے کے اَندر اَندر ایک رِپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے جس میں ہر ٹیچر کو دئیے گئے لیکچرروں اور اُنہیں تفویض کردہ مضامین میں کارکردگی کی تفصیل درج ہو۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر بھر میں پولی تکنیک کے کام کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر راگھو لنگر نے امپارڈ میں جے کے اے ایس ٹرینی اَفسران کو اَپنے لیکچر سے روشناس کیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سکولی بچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سکولی بچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سکولی بچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS