Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

صوبائی کمشنر کشمیر نے دیر رات گئے شہرکا کیادورہ

by Indian Times
21/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

صوبائی کمشنر کشمیر نے دیر رات گئے شہرکا کیادورہ
سری نگر/انفو/صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ پروجیکٹوں کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز رفتاری سے جاری رکھنے کے لئے سوموار کودیر رات گئے شہر کا دورہ کیا تاکہ مختلف بیوٹیفکیشن اور رِی ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کی فزیکل پیش رفت کا معائینہ کیا جاسکے۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری کے ہمراہ ایس ایم سی اور سی اِی او سمارٹ سٹی سری نگر ، آر اینڈ بی ، آئی اینڈ ایف سی ، پی ایچ اِی ، کے پی ڈی سی ایل کے اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے لال چوک ، بٹہ مالو ، قمرواری ، فور شور روڈ ، بلیوارڈ روڈ ، ٹی آر سی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔صوبائی کمشنر موصوف نے تمام مقامات پر فٹ پاتھوں ، سڑکوں ، نکاس آب نظام کی ترقی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقین پر زور دیا کہ وہ شہرکو ایک نئی شکل دینے کے لئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کوتیز کریں۔اُنہوں نے ٹریفک کی نقل و حمل کو بہتر کرنے کے لئے پی ڈی ڈی کی یوٹیلیٹیز کو جلد اَز جلد سڑکوں سے کنارے پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے تمام سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے ، زنگ آلود کھمبوں کو تبدیل کرنے ، بے ترتیب لٹکتی تاروں کی بصری آلودگی کو صاف کرنے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے سڑکوں کو میکڈمائز کرنے کی بھی ہدایت دی کہ جہاں پر کام مکمل ہوچکا ہے تاکہ ٹریفک کی سست رفتاری سے بچا جاسکے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے بٹہ مالو کی ترقیاتی ضروریات اور سڑکوں کی اَزسر نو تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ مکمل شدہ کاموں اور زیر اِلتوا¿ حصے کی تکمیل کی متوقع تاریخ کے ساتھ تفصیلی رِپورٹ پیش کریں۔اِسی طرح اُنہوں نے ایجنسیوں پر زور دیا کہ لال چوک شہر کا مرکز ہے اور شہر کے ترقیاتی پہلوﺅں کی عکاسی کرتا ہے ، جاری منصوبوں کو تعمیر کے متعدد شفٹ ماڈل اِستعمال کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے سائیکل ٹریکس کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ سائیکلنگ کو ٹرانسپورٹیشن کے معمول کے ذرائع کے طور پر اَپنا ئیں جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے میں مدد ملے گی۔بعد میں اُنہوں نے فور شور روڈ اور بلیوارڈ روڈ کا دورہ کیا جہاں اُنہیں ترقیاتی محاذ پر حاصل کئے گئے سنگ میل ، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی مزید تعمیر نو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے پی پی پی موڈ کے تحت مزید گنڈولا پروجیکٹوں کو بروئے کار لانے پر زوردیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS