Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

الطاف بخاری کی مرکزی وزیر داخلہ سے جموں کشمیر میں اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کی اپیل

by Indian Times
23/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

الطاف بخاری کی مرکزی وزیر داخلہ سے جموں کشمیر میں اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کی اپیل
سرینگر/22جون / اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری جموں و کشمیر میں امن کو مزید فروغ دینے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایم) کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں مطلوبہ اعتماد سازی کے اقدامات کریں۔ اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی وزیر داخلہ سے اعتماد سازی کے اقدامات کا اعلان کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا، ”جموں کشمیر میں اس وقت اعتماد سازی کا سب سے بڑا اور اہم اقدام یہاں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کرنا ہوگا کیونکہ ان انتخابات کے نتیجے میں عوام کو اپنے نمائندے خود چ±ننے کا آئینی حق حاصل ہوگا اور اس طرح سے یہاں ایک مضبوط جموری عمل کے فروغ کے لئے راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے نظربندوں پر بار بار پبلک سیفٹی ایکٹ اطلاق کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا، ”جن افراد کو تشدد کو بھڑکانے اور دیگر ملک د±شمن سرگرمیوں کی پاداش میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کیا گیا ہے، ا±ن کے رویوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں اور انہیں احساس ہوگیا ہے کہ پر امن ماحول کے بیش بہا فوائد ہوتے ہیں۔ اسلئے ایسے لوگوں پر بار بار پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ا±نہیں پرامن زندگی گزارنے کا موقعہ فراہم کیا جانا چاہیے۔ پرامن ماحول کے ثمرات کے ادراک کے ساتھ لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کی ذہنیت مکمل طور پر بدل گئی ہے۔“انہوں نے مزید کہا، ”حتا کہ جو لوگ پہلے بائیکاٹ کی سیاست پر یقین رکھتے تھے، وہ بھی اب آنے والے اسمبلی انتخابات کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہ بھی چاہتے ہیں کہ یہاں جمہوری طریقے سے منتخب نمائندے حکومت سنبھالیں اور عوامی مسائل کو حل کریں۔ اسلئے امن کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔“سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے واقعات کے بعد عوام میں احساس محرومی پیدا ہوگیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ سیاسی لحاظ سے بے اختیار ہوچکے ہیں۔ لیکن اگر فوری طور یہاں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہوجاتا ہے تو عوام کی مایوسی د±ور ہوگی اور وہ خود کو سیاسی طور بااختیار محسوس کریں گے۔“انہوں نے عید الاضحی کی آمد پر اور امرناتھ یاترا کے آغاز کے موقعے پر اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے معروف مذہبی اور سیاسی لیڈروں کو رہا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ”چونکہ جموں کشمیر میں اب حالات معمول پر آچکے ہیں اور امن و استحکام قائم ہوچکا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ میرواعظ عمر فاروق، مولانا عبدالرشید داو¿دی، مولانا مشتاق احمد ویری، اور دیگر ممتاز مذہبی رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ انجینئر رشید جیسے سیاسی لیڈروں کی رہائی بھی عمل میں لائی جائے۔“ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مذکورہ مذہبی رہنماوں کا عوام میں خاصا اثر و رسوخ ہے اس لئے ا±ن کی رہائی کے بعد وہ سماجی برائیوں خاص طور سے منشیات کی پھیلتی ہوئی وبا کو قابو کرانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ صدیوں سے جموں کشمیر کی فضاوں کو مذہبی جذبات اور باہمی ہم اہنگی کے جذبات کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کےلئے معاشی فوائد کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”کشمیری عوام نے ہمیشہ یاترا کا تہہ دل سے خیرمقدم کیا ہے اور کھلے دل و دماغ کے ساتھ یاتریوں کا استقبال کیا ہے اور وہ ہمیشہ یہی کرتے رہیں گے۔ اس لیے حکومت کو چاہئے کہ عوام پر اعتماد کریں اور ا±نہیں کھلے دل کے ساتھ یاتریوں کا استقبال اور ا±ن کی مہمان نوازی کرنے کا موقعہ فراہم کرے۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم نریندر مودی نیویارک پہنچنے پر کیا گیا شاندار استقبال

Next Post

دفعہ 370 عارضی تھا پھر بھی 70 طویل برسوں تک قائم رہا:نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370 عارضی تھا پھر بھی 70 طویل برسوں تک قائم رہا:نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ

دفعہ 370 عارضی تھا پھر بھی 70 طویل برسوں تک قائم رہا:نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS