Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شری امرناتھ جی یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں کا آٹھواں قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

by Indian Times
08/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شری امرناتھ جی یاترا:
زائد از 7 ہزار یاتریوں کا آٹھواں قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
سری نگر/ 07 جولائی/ یو این آئی/جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امرناتھ جی مندر کی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش وخروش سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعے کی صبح 7 ہزار10 یاتری بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 247 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک اسی ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔بتادیں کہ 62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

بحالی امن کیلئے پولیس ودیگرسیکورٹی اہلکاروںکی قربانیاں ناقابل فراموش/امت شاہ

Next Post

جو ڈر گیا وہ مودی نہیں ہوتا/وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم نریندر مودی نیویارک پہنچنے پر کیا گیا شاندار استقبال

جو ڈر گیا وہ مودی نہیں ہوتا/وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS