Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اوڑی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن فاروق احمد تانترے اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

by Indian Times
11/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اوڑی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن فاروق احمد تانترے اپنی پارٹی میں شامل ہوئے
سرینگر/10جولائی/ شمالی ضلع کے ا±وڑی حلقہ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن فاروق احمد تانترے نے آج سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کیا۔اس موقع پر پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی میں شمولیت پر ا±ن کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ پارٹی میں ا±ن کی شمولیت سے ا±وڑی میں پارٹی کیڈر کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا، ”میں اپنی پارٹی میں فاروق صاحب کا تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ا±ن کی شمولیت سے پارٹی کو ا±ن کے آبائی علاقے میں مزید تقویت حاصل ہوگی، وہ نہ صرف مقامی سطح پر ایک معروف شخصیت ہیں، بلکہ سماج کے تئیں اپنی خدمات کی انجام دہی کی وجہ سے علاقے میں ا±ن کا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ اسلئے میں ا±مید کرتا ہوں کہ فاروق احمد تانترے صاحب کی اپنی پارٹی میں شمولیت ایک خوشگوار بات ہے اور میں ان کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتا ہوں۔“اس موقعے پر سید محمد الطاف بخاری نے مزیدکہا، ”اپنی پارٹی کا بنیادی مقصد جموں کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا اور اس خطے میں دائمی امن و استحکام، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کےلئے ایک فعال کردار ادا کرنا ہے۔ اس ایجنڈے کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے جو بھی اپنی پارٹی میں شامل ہوگا، اسے پارٹی کی جانب سے بھر پور مواقعے فراہم کئے جائیں گے۔ مل جل کر ہم اپنے عوام دوست ایجنڈے کو فروغ دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔تقریب میں سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ جو سرکردہ پارٹی لیڈران موجود تھے، ا±ن میں پارٹی کے نائب صدر اعجاز احمد خان، سٹیٹ سکریٹری منتظر محی الدین، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ایس ٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری خالد بڑھانا، اور دیگر اشخاص موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان کی تاریخ میں تلنگانہ اور اس کے عوام کا اہم رول:وزیر اعظم مودی

Next Post

دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ

دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS