Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ

by Indian Times
11/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ
سری نگر/10جولائی /یو این آئی/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر ا سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار تین سطحی پنچایتی نظام قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کا نگریس ناکام ہوئی لیکن بی جے پی نے اس کو ہٹا دیا۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی نے زمینی سطح پر جمہوریت قائم کی جو یہاں پہلے نہیں تھی’۔دفعہ 370 کی تنسیخ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ دفعہ آئین میں عارضی تھا جس کو بی جے پی نے ہٹایا۔انہوں نے کہا: ‘جس آئین میں دفعہ 370 لکھا ہوا تھا اسی آئین میں یہ بھی لکھا تھا کہ یہ دفعہ عارضی ہے بلکہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی آئین ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ یہ دفعہ عارضی ہے اور یہ ختم ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کی حکومتیں اپنے سیاسی مفادات کے پیش نظر اس کو نہیں ہٹا سکے جس کو بعد میں بی جے پی نے ہٹا دیا جس کے لئے کانگریس کو بی جے پی کا شکر گذار رہنا چاہئے۔یونفارم سول کوڈ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا: ‘اس پر بات چیت چل رہی ہے’۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میںامن و سکون واپس لوٹ آیا ہے جبکہ لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو تمام تر سہولیات میسر رکھنے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت کوشاں ہے اورا س حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

اوڑی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن فاروق احمد تانترے اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

Next Post

یاتری کو روپیوں سے بھرا بیگ لوٹانے پر امیت شاہ کی دو پولیس اہلکاروں کی سراہنا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بحالی امن کیلئے پولیس ودیگرسیکورٹی اہلکاروںکی قربانیاں ناقابل فراموش/امت شاہ

یاتری کو روپیوں سے بھرا بیگ لوٹانے پر امیت شاہ کی دو پولیس اہلکاروں کی سراہنا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS