Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں سٹیزن سنٹرک سروسز میں اِنقلاب لانے والی موبائل دوست ایپ کا آغاز کیا

by Indian Times
12/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں سٹیزن سنٹرک سروسز میں اِنقلاب لانے والی موبائل دوست ایپ کا آغاز کیا
سری نگر/انفو/چیف سیکرٹری ارون کما رمہتا نے ’ اَپنا موبائل ہمارا دفتر ‘ کے نظریہ¿ کے ساتھ ہم آہنگ موبائل دوست ایپ کا آغاز کیا جوجموں و کشمیر میں شہریوں پر مبنی خدمات کی موبائل پر مبنی ڈیلیوری کے لئے ایک اہم اقدام ہے ۔یہ پہل خطے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے جموںوکشمیر کے باشندوں کو آن لائن خدمات تک رسائی میں سہولیت حاصل ہوئی ہے۔موبائل دوست ایپ کا مقصد جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کے موبائل آلات سے براہِ راست تمام گورنمنٹ ٹو سٹیزن سروسز ( جی ٹو سی) تک رَسائی کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرکے بااِختیار بنانا ہے ۔ رہائشی اَب آسانی سے خود کو متعدد خدمات سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ، اَپنی روزمرہ زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک مو¿ثر اور شفاف حکمرانی کے نظام کو فروغ دے سکتے ہیں۔چیف سیکرٹری نے موبائل دوست ایپ کو لانچ کرتے ہوے اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ،” یہ اِنقلابی ایپ ڈیجیٹل طور پر بااختیار جموں وکشمیر کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ اَپنے مکینوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے ، شہریوں پر مبنی خدمات فراہم کرنے ، رسائی میں آسانی ، شفافیت اور گورننس میں کاردگی کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موبائل دوست ایپ سے ہمارا مقصد رسائی اور سہولیت کو بڑھانا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ ہر فرد اپنی انگلی پر سرکاری خدمات سے فائدہ اٹھا سکے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرارون کمار مہتا نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی اور موبائل ایپلی کیشن کی ترقی میں تعاون کے لئے حکومت ہریانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ’موبائل دوست‘’آپکا موبائل ہمارادفتر’ کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگی میں سرکاری خدمات کی فراہمی کی رسائی اور جامعیت میں اضافہ کرے گا۔چیف منسٹر ہریانہ کے پرنسپل سیکرٹری اور ہریانہ حکوم تکے شہری وسائل کے اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری وِی اومیش شنکر نے بذریعہ ورچیول موڈ اس لانچ تقریب میں حصہ لیا اور جموںوکشمیر یوٹی کو اس سنگ میل کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے چیف سیکرٹری کو آئی ٹی اقدامات کی نقل تیار کرنے اور ریاست کے بہترین طریقوں کے اشتراک کے لئے ریاست ہریانہ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔یہ واضح کیا گیا کہ بحران کے وقت، افراد فوری طور پر ہنگامی ہیلپ لائنز جیسے کہ پولیس، فائر، میڈیکل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروسز سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں، ایمرجنسی صورتحال کے دوران فوری ردِّعمل اور مدد کو یقینی بنا سکتے ہیں۔یہ ایپ سرکاری ٹینڈروں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے جس سے کاروباری افراد اور کاروبار کو مواقع کے بارے میں باخبر رہنے اور خطے کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ موبائل دوست آپکا دوست ایپ اب اینڈرائیڈ پر ڈاو¿ن لوڈ کےلئے دستیاب ہے اور بہت جلد ایپ کا او ایس وریژن آئی او ایس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے شادی پورہ ٹرانزٹ کیمپ میں اَقامتی اور سہولیات کا جائزہ لیا

Next Post

منڈی پونچھ کا پارٹی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منڈی پونچھ کا پارٹی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

منڈی پونچھ کا پارٹی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS