Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیراعظم جمعرات سے فرانس اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر رہیں گے

by Indian Times
13/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیراعظم جمعرات سے فرانس اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر رہیں گے
سری نگر/ 12جولائی/یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی 13 سے 15 جولائی تک فرانس اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے اور فرانس کے قومی دن کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر 13 سے 14 جولائی کو پیرس کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم 14 جولائی 2023 کو بیسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہندوستان کی تینوں فوجوں کا مشترکہ دستہ بھی پریڈ میں شرکت کرے گا۔اس دوران وزیر اعظم مودی فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے۔ صدر میکرون وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کے ساتھ ساتھ نجی عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔وزیر اعظم مودی کا فرانس کے وزیر اعظم کے ساتھ وہاں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے صدور سے ملاقات کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ وہ فرانس میں ہندوستانی تارکین وطن، ہندوستانی اور فرانسیسی کمپنیوں کے سی ای اوز اور ممتاز فرانسیسی شخصیات سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔اس سال ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ ہے اور وزیر اعظم کا دورہ اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، تعلیمی اور اقتصادی تعاون جیسے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس کے بعد وزیر اعظم 15 جولائی کو ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان-متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط ہورہی ہے اور وزیر اعظم کا دورہ توانائی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، خوراک کی حفاظت، فنٹیک، دفاع اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں اسے آگے لے جانے کے طریقوں کی نشاندہی کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ یہ عالمی مسائل پر تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک موقع بھی ہوگا، خاص طور پر یو این ایف سی سی سی کے سی او پی-28 کی یو اے ای کی چیئرمین شپ اور جی-20 کی ہندوستان کی چیئرمین شپ کے تناظر میں، جس میں یو اے ای ایک خصوصی مدعو ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

شری امر ناتھ یاترا: قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل 10 واں جھتا جموں سے روانہ

Next Post

ڈی سی سرینگر نے دی کثیر البلاغ نمائش کی صدارت انجام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ڈی سی سرینگر نے دی کثیر البلاغ نمائش کی صدارت انجام

ڈی سی سرینگر نے دی کثیر البلاغ نمائش کی صدارت انجام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS