Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی سرینگر نے دی کثیر البلاغ نمائش کی صدارت انجام

by Indian Times
13/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی سرینگر نے دی کثیر البلاغ نمائش کی صدارت انجام
سری نگر12/ جولائی / ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے بدھ کو گورنمنٹ ایس پی ہائر سیکنڈری اسکول میں مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے سینٹرل بیورو کیمونکیشن کے زیر اہتمام5 روزہکثیر البلاغ نمائش کے تیسرے دن کی تقریب کی صدارت کی۔9 سال،سیوا سوشاسن غریب کلیان(بہتر سرکار ی خدمات برائے فلاح افلاس) کے تھیم پر ملٹی میڈیا نمائش 10 سے 14 جولائی تک چل رہی ہے تاکہ مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ ملک کی جامع ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں حکومت کی طرف سے کی گئی پیش رفت کو ظاہر کیا جا سکے۔اس مقعہ پر ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے افسران، طلبائ، اساتذہ اور ترقی پسند کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمیں ہر گھر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔انہوں نے آیوشمان بھارت ، صحت اور پی ایم کسان کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اسکیمیں شہریوں کی زندگی کو آسان بنا رہی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کے بارے میں عوامی بیداری کا فقدان ہے۔ انہوں نے نوجوانوں بالخصوص طلبائ پر زور دیا کہ وہ ان فلاحی اسکیموں کے برانڈ سفیربنیں اور اپنے خاندانوں اور برادریوں کو فوائد حاصل کرنے میں مدد کریں۔ ڈی سی سرینگر نے کہا کہ حکومت کی نو سالہ کامیابیوں پر ملٹی میڈیا نمائش اس ترقی کی عکاسی ہے جو ہمارے اردگرد نظر آتی ہے۔ دبئی میں مقیم عمار گروپ کی سرمایہ کاری کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے اعجاز اسدنے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے شرکائ پر زور دیا کہ وہ کثیر البلاغ نمائش کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی آگاہی اور خدمات کی موقع پر فراہمی کے لیے لگائے گئے محکمانہ سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ سینٹرل بیورو کیمونکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ غلام عباس نے نمائش کا دورہ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر تمام متعلقین اور شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو سی بی سی کے رابطہ عامہ پروگراموں کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا اور طلبائ پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی جوانی کی توانائیاں معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کی بہتری کے لیے وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے نو سال غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنی اجتماعی کوششوں سے اپنے مقصد، امرت کال کے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب کا تیسرا دن کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی اسکیموں سے آگاہی کے لیے وقف تھا۔ چیف ایگریکلچر آفیسرمنوہر لال شرما نے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ زراعت اور باغبانی کے محکموں کے ساتھ ساتھ مالیاتی خواندگی کے مرکز کے ریسورس پرسن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر سری نگر محمد شبیر کے ساتھ ساتھ پرنسپل، گورنمنٹ، ایس پی ہائر سیکنڈری سکول نثار احمد نے بھی انکے تقریب میں شرکت کی۔اس سے پہلے دن میں طلبائ کے لیے ایک کھلا کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا اور سینٹرل بیورو کیمونکیشن کے منتخب نجی رجسٹرڈ ٹروپ نے سینٹرل بیورو کیمونکیشن کی مربوط کمیونیکیشن اور آو ¿ٹ ریچ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر موضوع پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیے تھے۔اس موقع پر سینٹرل بیورو کیمونکیشن کے ، فیلڈ پبلسٹی آفیسر شاہد محمد لون نے بتایا کہ نمائش کے آخری دن کی کارروائی کی صدارت ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر کریں گے اور تعلیمی شعبے میں پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم جمعرات سے فرانس اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر رہیں گے

Next Post

چندریان 3 بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا/ جتیندر سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کانگریس ناکام ہوا: ڈاکٹر جتندرا سنگھ

چندریان 3 بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا/ جتیندر سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS