Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

حج 2023:عازمین حج کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا

by Indian Times
19/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حج 2023:عازمین حج کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا
سری نگر/ 18 جولائی/ یو این آئی /فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کی صبح عازمین حج کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا۔انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد منگل کے روز 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب سے دو پروازوں میں سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے سری نگر کے لئے حج پروازیں 2 اگست تک جاری رہیں گی۔سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ بڈگام اشوک لبرو اور پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘مجھے خوشی ہوئی حاجی صاحبان فریضہ ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس پہنچے’۔ان کا کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ ان کی دعاﺅں سے ملک اور ریاست کو فائدہ ہوگا’۔سری نگر ہوائی اڈے پر حجاج کرام کے احباب و اقارب کی بڑی تعداد جمع تھی جو اپنے رشتہ دار حاجی صاحبان سے بغلگیر ہو رہے تھے۔دریں اثنا متعلقہ حکام نے عازمین حج کی واپسی کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امسال جموں و کشمیر سے 1 ہزار 67 عازمین حج کے لئے روانہ ہوئے تھے جن میں 6698 مرد، 5369 خواتین شامل تھیں۔ علاوہ ازیں اس سال 111 خواتین نے بغیر محرم کے فریضہ حج انجام دیا۔دریں اثنا ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واپس لوٹنے والے حجاج کرام سے فریضہ حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران پیش آنے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران حجاج کرام نے اپنی وطن واپسی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اپنے اطمینان و سکون کا اظہار کیا اور اپنے تجربات سے انہیں آگاہ کیا۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر حسنین مسعودی اور سیاسی صلح کار مشتاق گور وبھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق ممبر پارلیمنٹ اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

مودی نے پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر ہوائی اڈے کی نئی عمارت کی نقاب کشائی کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عالمی غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر :وزیر اعظم مودی

مودی نے پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر ہوائی اڈے کی نئی عمارت کی نقاب کشائی کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS