Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مودی نے پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر ہوائی اڈے کی نئی عمارت کی نقاب کشائی کی

by Indian Times
19/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مودی نے پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر ہوائی اڈے کی نئی عمارت کی نقاب کشائی کی
سری نگر//18 جولائی// یو این آئی/// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کی تختی کی نقاب کشائی کی مسٹرمودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئی ٹرمینل عمارت کی نقاب کشائی کی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نئی ٹرمینل عمارت تقریباً 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے، جو مرکز کے زیرانتظام علاقے انڈمان اور نکوبار کے لئے رابطے کی سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس نئے ٹرمینل کا تعمیر شدہ رقبہ تقریباً 40800 مربع میٹر ہے اوریہ نئی ٹرمینل عمارت سالانہ تقریباً 50 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہو گی۔وہاں ہوائی اڈے پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بوئنگ-767-400 اور دو ایئربس-321 قسم کے طیاروں کے لیے موزوں ایپرن کی تعمیربھی کی گئی ہے، جس سے یہ ہوائی اڈہ اب ایک وقت میں دس طیارے پارک کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ٹرمینل فطرت سے متاثر ہے اور اس کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن، سمندر اور جزائر کو دکھاتے ہوئے ایک شنکھ کی شکل کا ڈھانچہ جیسا نظر ا?تاہے۔ نئی ہوائی اڈے کی عمارت میں گرمی کو کم کرنے کے لیے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، قدرتی سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ داخل کرانے کے لیے روشن دانوں کا انتظام، ایل ای ڈی لائٹنگ، گرمی کم کرنے والی گلیزنگ جیسی پائیدار کئی خصوصیات ہیں۔ اس عمارت میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، صد فیصد ری سائیکل شدہ گندے پانی کو لینڈ سکیپنگ کے لئے دوبارہ استعمال کرنے کے ساتھ آن- سائٹ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 500 کلو واٹ کا سولر پاور پلانٹ بھی موجود ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

حج 2023:عازمین حج کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تین روزہ اَمرت کلا اُتسو کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تین روزہ اَمرت کلا اُتسو کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تین روزہ اَمرت کلا اُتسو کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS